نیشنل کالج آف آرٹس گلگت بلتستان میں تھیسس شو / فائنل جوری ڈسپلے کا شاندار انعقاد، گلگت بلتستان کے نوجوان فنکار خطے کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و امورِ نوجوانان سید عادل شاہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
نیشنل کالج آف آرٹس گلگت بلتستان میں تھیسس شو / فائنل جوری ڈسپلے کا شاندار انعقاد، گلگت بلتستان کے نوجوان فنکار خطے کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و امورِ نوجوانان سید عادل شاہ
حکومت فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ
گلگت بلتستان کے نوجوان فنکار خطے کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و امورِ نوجوانان سید عادل شاہ
نیشنل کالج آف آرٹس جیسے ادارے تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ تخلیقی سوچ کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم بہادر علی
گلگت
نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) گلگت بلتستان کیمپس میں فائنل تھیسس شو / فائنل جوری ڈسپلے کا باقاعدہ اور شاندار انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ،صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و امور نوجوانان سید عادل شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم بہادر علی، وائس چانسلر نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر مرتضیٰ جعفری و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وائس چانسلر این سی اے نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر فائنل جوری ڈسپلے کا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر فائنل ایئر کے طلبہ و طالبات کے فائن آرٹس اور ڈیزائن کے تخلیقی تھیسس پراجیکٹس کی نمائش کی گئی، جن میں طلبہ کی فنی مہارت، تخلیقی سوچ اور علمی تربیت کی بھرپور عکاسی نظر آئی۔ معزز مہمانوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ کے کام کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس گلگت بلتستان میں فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہاں کے طلبہ کا تخلیقی معیار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و امور نوجوانان سید عادل شاہ نے طلبہ کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہیں، اور ایسے پلیٹ فارمز انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم بہادر علی نے کہا کہ این سی اے جیسے ادارے نہ صرف تعلیم بلکہ ثقافتی شناخت اور مثبت سوچ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور حکومت گلگت بلتستان تعلیمی و تخلیقی اداروں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔
وائس چانسلر این سی اے پروفیسر مرتضیٰ جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھیسس شو طلبہ کے تعلیمی سفر کا اہم سنگ میل ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں اور وژن کو عملی صورت میں پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی اے مستقبل میں بھی معیاری تعلیم اور تخلیقی تحقیق کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ این سی اے گلگت بلتستان مستقبل میں مزید باصلاحیت فنکار معاشرے کو فراہم کرے گا۔
تبصرہ بر منقبت” در شان مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہٗ ، پارس کیانی ساہیوال، پاکستان
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک




