urdu news update, Grand Ceremony 0

شگر لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (LSO) برالدو کے زیرِ اہتمام سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر ایک شاندار تقریب
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (LSO) برالدو کے زیرِ اہتمام سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر ایک شاندار تقریب
شگر لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (LSO) برالدو کے زیرِ اہتمام سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر ایک شاندار تقریب عباس ہاؤس، علی آباد حوطو میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، علمائے کرام، معزز اساتذہ، سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت شیخ مصطفیٰ علی ساجدی (حوطو) نے حاصل کی۔ بعد ازاں منیجر LSO برالدو نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں اور آئندہ کے ترقیاتی پروگراموں سے شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی موسیٰ عرفانی اور مولانا علی مقدسی نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر روشنی ڈالی اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے تعاون سے LSO برالدو کی جانب سے کی جانے والی ریکارڈ ساز شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے ادارے کے عہدیداران اور AKRSP کا شکریہ ادا کیا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین اور علمائے کرام نے باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ اجتماعی ترقی کے لیے کام کرنے پر زور دیا اور چیئرمین و وائس چیئرمین کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا. اجلاس میں شریک علمائے کرام اور معززینِ علاقہ نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے توسط سے AKRSP کے ریجنل پروگرام منیجر سے مطالبہ کیا کہ کم زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو خصوصی رعایت دی جائے اور آئندہ سال 8 سے 10 ہزار پودے لگانے والے کسانوں کو بھی پروگرام میں شامل کیا جائے۔ تقریب میں وائس چیئرمین LSO علی ہنزائی کی خصوصی کوششوں کو سراہتے ہوئے مختلف اسکولوں میں بچوں کے لیے ECD کٹس، اسٹیشنری، فرنیچر کی فراہمی اور میڈیکل کیمپس کے انعقاد پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔آخر میں چیئرمین LSO برالدو نے شدید سردی کے باوجود بروقت شرکت پر تمام بورڈ ممبران، علمائے کرام، اساتذہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام دیہات میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام جاری رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کسانوں، تین سالہ SOPs پر مکمل عملدرآمد کرنے والے کسانوں اور LSO کے سوشل موبلائزر سکندر علی کو خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔ادارے کی جانب سے ریکارڈ 1,18,950 پودے لگانے والے کسانوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے دوران کسانوں میں 80,68,659 روپے کی خطیر رقم بذریعہ چیکس تقسیم کی گئی، جو آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے تحت فراہم کی گئی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Grand Ceremony

شگر میں قدیمی تہوار جشنِ مے فنگ کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

انتخابات اور ہماری ذمہ داری ، کمیل شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (LSO) برالدو کے زیرِ اہتمام سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر ایک شاندار تقریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں