مشیر برائے سوشل ویلفیئر ترقیِ نسواں اور بہبودِ آبادی سیدہ فاطمہ موسوی کی اسکردو آمد پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
مشیر برائے سوشل ویلفیئر ترقیِ نسواں اور بہبودِ آبادی سیدہ فاطمہ موسوی کی اسکردو آمد پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، خواتین تنظیموں کی سربراہان، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھے۔ شرکاء نے سیدہ فاطمہ موسوی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کا والہانہ استقبال کیا۔
عوام اور معززین نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیدہ فاطمہ موسوی کی اسکردو آمد سے سوشل ویلفیئر، خواتین کی ترقی اور آبادی کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کو مزید تقویت ملے گی، جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور مثبت اقدامات دیکھنے میں آئیں گے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سماجی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، اور محترمہ سیدہ فاطمہ موسوی کی قیادت میں ان شعبوں میں عملی پیش رفت متوقع ہے۔
urdu news update, Grand and Warm Welcome Accorded to Adviser for Social Welfare




