urdu news update, Gilgit-Baltistan Public Alert Fraud Company TYNES Scamming Youth 0

گلگت بلتستان کے عوام ہوشیار رہیں، فراڈ کمپنی TYNES (ٹائنز) اس وقت فیصل آباد اور ملتان میں نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹ رہی ہے کئی نوجوان اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، طلبا بلتستان مقیم فیصل آباد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان کے عوام ہوشیار رہیں، فراڈ کمپنی TYNES (ٹائنز) اس وقت فیصل آباد اور ملتان میں نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹ رہی ہے کئی نوجوان اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، طلبا بلتستان مقیم فیصل آباد
پاکستان میں ایک خطرناک فراڈ کمپنی TYNES (ٹائنز) اس وقت فیصل آباد اور ملتان میں نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹ رہی ہے۔ خاص طور پر گلگت بلتستان کے سادہ اور محنتی نوجوان اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔
یہ کمپنی کیا کرتی ہے؟
جعلی جاب آفرز دیتی ہے
رجسٹریشن کے نام پر پیسے لیتی ہے
پھر مزید پیسوں کا دباؤ ڈالتی ہے
آخرکار نوجوانوں کو ذہنی، مالی اور اخلاقی طور پر تباہ کر دیتی ہے
اس مہینے فیصل آباد میں کیا ہوا؟
گلگت بلتستان کے 10 سے 15 لڑکے تائنز کے جھانسے میں آ کر فیصل آباد پہنچے۔ خوش قسمتی سے فیصل آباد میں پڑھنے والے طلبہ نے بروقت مداخلت کی، انہیں فراڈ سے نکالا اور زیادہ تر کو واپس گھروں کو بھیج دیا۔
لیکن اب بھی 5 سے 7 لڑکے ٹائنز کے ساتھ اندر موجود ہیں، جو مسلسل گلگت بلتستان سے مزید نوجوانوں کو بلا رہے ہیں۔ کمپنی نوجوانوں کو نشے کی دوائیاں بھی دیتی ہے تاکہ وہ واپس نہ جا سکیں۔
محترم والدین کے لیے اہم پیغام
اگر آپ کا بیٹا پڑھائی چھوڑ کر کسی نامعلوم کمپنی میں جاب کے لیے جا رہا ہے، فیصل آباد یا ملتان بلا رہا ہے، یا کسی “جاب کمپنی” کے نام پر پیسے مانگے جا رہے ہیں، تو پہلے اچھی طرح تحقیق کریں۔ ایسے لوگوں کو فوراً پہچانیں، روکیں اور بچوں کو واپس بلائیں۔
ان کے مالی فراڈ کا طریقہ کیا ہوتا ہے
داخل ہوتے ہی 5,000 – 6,000 روپے فیس لی جاتی ہے (واپس نہیں ملتی)
موبائل فون 5 دن کے لیے ضبط کر لیا جاتا ہے
پھر ذہنی کنٹرول کے بعد کہا جاتا ہے: ایک ہفتے میں 1 لاکھ 80 ہزار روپے جمع کرواؤ
ساتھ ہی دکھائے جاتے ہیں بڑے بڑے خواب:
گاڑیاں فلائٹس بیرون ملک زندگی شادیاں، اسٹیٹس، عیش و آرام
یہ سب جھوٹ، دھوکہ اور فراڈ ہے۔ بدقسمتی سے بلتستان کے 3 لڑکے جو 2–3 سال سے اس کمپنی میں ہیں، اب نشے کا شکار ہو چکے ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اس پیغام کو ہر گلگت بلتستانی تک پہنچاٸیں

خاموشی= مزید تباہی ہے
شیٸرکرے =اور کسی کی زندگی بچایئے

urdu news update, Gilgit-Baltistan Public Alert: Fraud Company TYNES Scamming Youth

کوہاٹ؛ پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق

حکومت کا نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانےکا فیصلہ، نئے ڈیزائن پر غور کیلئے کمیٹی تشکیل

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت بلتستان کے عوام ہوشیار رہیں، فراڈ کمپنی TYNES (ٹائنز) اس وقت فیصل آباد اور ملتان میں نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹ رہی ہے کئی نوجوان اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، طلبا بلتستان مقیم فیصل آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں