urdu news update, Gilgit baltistan news 0

گلگت بلتستان کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اساتذہ کو 15 سے 25 سال بعد پیشہ ورانہ ڈگریوں کی تصدیق کے لیے شوکاز نوٹس جاری کرنا افسوسناک ہے مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنما محمد ظہیر عباس
شگر مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنما محمد ظہیر عباس نے گلگت بلتستان کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اساتذہ کو 15 سے 25 سال بعد پیشہ ورانہ ڈگریوں کی تصدیق کے لیے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے اقدام کو “افسوسناک، تشویش ناک اور سمجھ سے بالاتر عمل قرار دیکر اساتذہ کے خلاف شوکاز نوٹس کو غیر منطقی قراردیا ہے۔ ہفتہ وار آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “دستاویزات کی جانچ کا وقت تقرری کا ہوتا ہے، نہ کہ نصف عمر گزر جانے کے بعد یہ مطالبہ غیر منطقی اور غیر ضروری ہے۔ اگر تقرری کے وقت انتظامی خامی رہ گئی تو اس کا ذمہ دار محکمہ خود ہے، اساتذہ نہیں۔ اساتذہ کو بلاوجہ ذہنی اذیت دی جا رہی ہے اور انہیں “قربانی کا بکرا” بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی حکومت اور متعلقہ competent authority سے فوری طور پر اس غیرمنصفانہ کارروائی کو بند کرنے اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Gilgit baltistan news

شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ کیسے تبدیل کروائیں؟ نادرا نے ہدایات جاری کر دیں

سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت بلتستان کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اساتذہ کو 15 سے 25 سال بعد پیشہ ورانہ ڈگریوں کی تصدیق کے لیے شوکاز نوٹس افسوسناک ہے اخون ظہیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں