urdu news update, Gilgit-Baltistan Excise Narcotics Department 0

گلگت محکمہ ایکسائز اینڈ کاؤنٹر نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے مختلف چیک پوسٹس پر تعینات ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت محکمہ ایکسائز اینڈ کاؤنٹر نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے مختلف چیک پوسٹس پر تعینات ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم
گلگت محکمہ ایکسائز اینڈ کاؤنٹر نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے مختلف چیک پوسٹس پر تعینات ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ شدید مالی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کے پراجیکٹ میں تاحال توسیع (Extension) نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی، جبکہ اس سنگین مسئلے پر محکمہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ بدستور منشیات کے خلاف کارروائیوں اور حساس چیک پوسٹس پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، تاہم تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ان کے گھریلو حالات کو شدید متاثر کیا ہے اور وہ سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
متاثرہ ملازمین نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی جائے اور بقایا سات ماہ کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

انسانیت کا کیمو فلاج”پارس کیانی ساہیوال، پا کستان

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت محکمہ ایکسائز اینڈ کاؤنٹر نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے مختلف چیک پوسٹس پر تعینات ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں