شگر گلگت بلتستان کے عوام نے آج یومِ آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔اس موقع پر ضلع شگر میں مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،
شگر گلگت بلتستان کے عوام نے آج یومِ آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔اس موقع پر ضلع شگر میں مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جگہ جگہ ریلیاں نکال کر اور تقاریب منعقد کر کے عوام نے اپنے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔صبح کا آغاز ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب سے ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے قومی پرچم بلند کیا، جبکہ پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں یادگارِ شہداء شگر پر بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سول اور عسکری حکام نے پھول چڑھائے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انٹر کالج شگر اور گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول چھورکا میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے، تقاریر کیں اور آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، اور گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرا راج کے خلاف بہادری سے جدوجہد کر کے اپنی آزادی خود حاصل کی۔ جشنِ آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔
فٹبال فائنل میں مرکنجہ یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پولو میچ میں شگر ریڈ ٹیم فاتح قرار پائی۔ جشن کے رنگوں کو مزید دوبالا کرنے کے لیے سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ میں جیپ ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں نوجوانوں اور سیاحوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ تقریبات کے اختتام پر عوام نے عہد کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کزن دوست شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ
طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی
urdu news update Gilgit-Baltistan Celebrate Independence Day




