شگر میں خصوصی بچوں کے لیے اسکول کا قیام ایک احسن قدم ہے، خواب کو حقیقت کی روپ میں بدلنے میںاسسٹنٹ کمشنر شگر کا کردار نمایاں رہے،
رپورٹ، رستم علی شگری 5 سی این نیوز
شگر میں خصوصی بچوں کے لیے اسکول کا قیام ایک احسن قدم ہے، خواب کو حقیقت کی روپ میں بدلنے میںاسسٹنٹ کمشنر شگر کا کردار نمایاں رہے،
ضلع شگر میں خصوصی (معذور) بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک خصوصی اسکول کا قیام عمل میں آیا ہے، جو علاقے میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف خصوصی بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گا بلکہ انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔اس عظیم اور فلاحی اقدام کا سہرا اسسٹنٹ کمشنر شگر جناب فیصل حیات گوندل کے سر جاتا ہے، جن کی ذاتی دلچسپی، انتھک کوششوں اور ہمدردانہ جذبے کے باعث یہ خواب حقیقت کا روپ دھار سکا۔ جناب فیصل حیات نے نہ صرف اس منصوبے کی ضرورت کو محسوس کیا بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے اسے ممکن بھی بنایا۔ ان کا یہ اقدام معذور بچوں کے لیے ایک نئی امید، روشن مستقبل اور بہتر زندگی کی راہ ہموار کرے گا۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں خصوصی بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات کا شدید فقدان رہا ہے۔ ایسے میں شگر جیسے علاقے میں اس نوعیت کا ادارہ قائم ہونا ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اس سے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ یہ ایک مثبت معاشرتی تبدیلی کی جانب بھی قدم ہو گا۔عوامی حلقوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اور دیگر ادارے بھی اسی طرح خصوصی افراد کی فلاح کے لیے اقدامات کریں گے.
شگر میں خصوصی بچوں کے لیے اسکول کا قیام ایک احسن قدم ہے، خواب کو حقیقت کی روپ میں بدلنے میںاسسٹنٹ کمشنر شگر کا کردار نمایاں رہے،
urdu news update, Established Special Children school Shigar
اہم خبر وں کی اور کالمز کی لنک ملاحظہ فرمائیں
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
انتخاب صالح قیادت، دین اور سیاست، مولانا اختر شگری
>سلیم خان : جامع الصفات شخصیت، پارس کیانی ساہیوال، پاکستان




