urdu news update, Emphasis on Improving Shigar District Traffic System 0

شگر ضلعی ٹریفک نظام میں بہتری، منشیات کی روک تھام، غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور چھومک پل پر پولیس چیک پوسٹ کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا
شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی ٹریفک نظام میں بہتری، منشیات کی روک تھام، غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، زائد کرایہ وصولی، کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف اقدامات اور آٹا و گندم کی ضلع سے باہر ممکنہ اسمگلنگ کی روک تھام جیسے اہم امور زیرِ بحث آئے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل، ایس ڈی پی او عطا اللہ خان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سجاد حسین، محکمہ خوراک کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس، مجسٹریٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ان مسائل کے حل کے لیے سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں گی۔ مزید برآں، چھومک پل پر پولیس چیک پوسٹ کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ غیر قانونی تجارت اور آمد و رفت کی مؤثر نگرانی ممکن بنائی جا سکے۔ اس موقع پر سردیوں سے قبل ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں آٹے اور گندم کے ذخیرے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، اور آٹے کی ممکنہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

عالمی شہرت یافتہ ننھے ولاگر محمد شیراز اور مسکان کی اپنے لوگوں سے دلی محبت، دانش میرزا تھلوی

عشق نے تپتے ہوئے صحرا کو وہ دوام بخشا جو قیامت تک توجہ کا مرکز بن گیا۔آمینہ یونس سکردو ،بلتسان

urdu news update, Emphasis on Improving Shigar District Traffic System

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ضلعی ٹریفک نظام میں بہتری، منشیات کی روک تھام، غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور چھومک پل پر پولیس چیک پوسٹ کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں