شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی زیرِ صدارت ریونیو اسٹاف کا ایک اہم اجلاس، لینڈ ریفارم ایکٹ پر عملدرآمد کی تازہ پیش رفت اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی زیرِ صدارت ریونیو اسٹاف کا ایک اہم اجلاس، لینڈ ریفارم ایکٹ پر عملدرآمد کی تازہ پیش رفت اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ،
شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی زیرِ صدارت ریونیو اسٹاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا، جس میں قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر شگر، تحصیلداران، قانون گو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لینڈ ریفارم ایکٹ پر عملدرآمد کی تازہ پیش رفت اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی منصوبوں کے زمین متاثرین کو بروقت معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ معاوضوں میں غیر ضروری تاخیر نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ سرکاری کاموں کی شفافیت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ سرکاری مقدمات کے حوالے سے انہوں نے تاکید کی کہ تمام افسران پیروائز کمنٹس کی بروقت، درست اور معیاری تیاری کو یقینی بنائیں تاکہ عدالتی کارروائی میں تاخیر نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے اس موقع پر کہا کہ ریونیو اسٹاف عوامی مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے ہر اہلکار اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانت داری سے ادا کرے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لینڈ ریفارمز کے تمام مراحل کی مؤثر نگرانی کی جائے اور سرکاری پالیسیوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
urdu news update, DC Shigar meeting with Revenue Staff




