شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل کا شگر بازار میں بجلی کے غیر قانونی اور بے جا استعمال، بالخصوص ہیٹر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل کا شگر بازار میں بجلی کے غیر قانونی اور بے جا استعمال، بالخصوص ہیٹر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں ہیٹر ضبط ،کارروائی کے دوران محکمہ برقیات کے افسران اور عملہ بھی اے سی شگر کے ہمراہ موجود تھا۔چھاپے کے دوران متعدد دکانوں اور تجارتی مراکز کا معائنہ کیا گیا، جہاں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیٹر استعمال کیے جا رہے تھے۔ محکمہ برقیات کی ٹیم نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تنبیہ اور نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ بعض مقامات پر ہیٹرز ضبط بھی کیے گئےاس موقع پر اے سی شگر فیصل حیات گوندل نے کہا کہ بجلی کا بے جا استعمال نہ صرف عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنتا ہے بلکہ لائن لاسز اور لوڈشیڈنگ میں بھی اضافے کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائیں، ہیٹر کے غیر قانونی استعمال سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں تاکہ شگر میں بجلی کی فراہمی بہتر اور منصفانہ انداز میں جاری رکھی جا سکے۔محکمہ برقیات کے افسران نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ غیر قانونی کنکشنز اور بجلی کے غلط استعمال کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے گی تاکہ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے
urdu news update, Crackdown Against Illegal and Excessive Use of Electricity
غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت، جی ایم ایڈوکیٹ
سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان




