بی ایس ایف کی تنظیم سازی میں طالبات کی شمولیت میں نمایاں اضافہ، دنیا کی تاریخ اور عالمی انقلابات میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین، بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) مرکزی سیکریٹریٹ
بی ایس ایف کی تنظیم سازی میں طالبات کی شمولیت میں نمایاں اضافہ، دنیا کی تاریخ اور عالمی انقلابات میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین
بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم میں طالبات کی کثیر تعداد نے شمولیت اختیار کی ہے، جو BSF کے نظریاتی مشن، تنظیمی شفافیت اور طلبہ دوست پالیسیوں پر ان کے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
BSF کے مرکزی صدر احتشام شگری نے طالبات کی اس بڑھتی ہوئی شمولیت کو تنظیم کی مضبوطی اور خواتین کی سرگرم قیادت کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا۔
مرکزی صدر احتشام شگری نے کہا کہ دنیا کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ترقی، علم، تہذیب، سماجی تبدیلی اور عالمی انقلابات— ان سب میں خواتین نے ہمیشہ فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی انقلاب سے لے کر روسی انقلاب تک، آزادیٔ ہند کی تحریک سے لے کر افریقہ اور لاطینی امریکا کی تحریکوں تک، ہر بڑے انقلاب میں خواتین نے بہادری، استقامت، قربانی اور شعور کا وہ کردار ادا کیا جس نے تحریکوں کو نئی طاقت بخشی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، انسانی حقوق، سماجی انصاف اور سیاسی جدوجہد کی تمام عالمی تحریکیں خواتین کی فعال شرکت کے بغیر کبھی مکمل نہیں ہو سکتیں۔ خواتین ہمیشہ سے معاشروں میں بیداری، تبدیلی اور انقلاب کی سب سے مضبوط قوت رہی ہیں، اور آج بھی ان کا کردار ہر میدان میں نمایاں ہے۔
مرکزی صدر احتشام شگری نے امید ظاہر کی کہ تنظیم میں شامل ہونے والی تمام طالبات BSF کے نظریاتی مشن، طلبہ کے حقوق، سماجی بیداری اور مثبت تعلیمی ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ BSF نہ صرف نوجوانوں کا پلیٹ فارم ہے بلکہ خواتین کی قیادت، عزت، اعتماد اور صلاحیتوں کو آگے لانے کا ایک مضبوط فورم بھی ہے۔
مرکزی صدر احتشام شگری
بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF)
urdu news update, Baltistan Student Federation
بلتستان میں کھیل کود کا مطلب محض جھگڑا ہوتا ہے۔طہٰ علی تابشٓ بلتستانی




