urdu news update Autumn in Baltistan 0

شگر بلتستان بھر میں موسمِ خزاں اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، زرد و سرخ پتوں کی دلکش بہار نے خطے کے حسن میں چار چاند لگا دیے ہیں۔
فیصل دلشاد 5 سی این نیوز
وادی شگر، کچورا، کھرمنگ اور خپلو سمیت تمام علاقوں میں درختوں کے رنگ بدلنے کا عمل اپنے عروج پر ہے، جس سے پوری وادی سنہری، نارنجی اور سرخی مائل نظاروں کا مسحور کن منظر پیش کر رہی ہے۔سیاحتی مقامات پر مقامی و بیرونِ بلتستان سے آنے والے سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ لوگ درختوں کے رنگ، پہاڑوں کی خوبصورتی اور نیلگوں آسمان کے امتزاج کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ فوٹوگرافی، ہائیکنگ اور فیملی پکنکس کا سلسلہ بھی زوروں پر جاری ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس سال خزاں کی خوبصورتی پہلے سے زیادہ نمایاں ہے۔ ٹھنڈی مگر خوشگوار ہوا، دریاؤں کے کناروں پر گرتے پتوں کی سرسراہٹ اور وادیوں میں پھیلا طلائی رنگ ماحول کو دل موہ لینے والا منظر پیش کر رہا ہے۔محکمۂ سیاحت نے امید ظاہر کی ہے کہ خزاں کے اس حسین موسم سے سیاحتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا، جو مقامی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ دوسری جانب ہوٹل اور ٹرانسپورٹ سروسز نے بھی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔موسمِ خزاں کی پہاڑوں پر بکھری یہ رنگینیاں نہ صرف بلتستان کی قدرتی خوبصورتی کی عکاس ہیں بلکہ اس خطے کو دنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار کرواتی ہیں
urdu news update, Autumn in Baltistan

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

قراقرم یونیورسٹی میں ہونے والی کہانی کی اصل حقیقت اور انتظامیہ کی نا اہلی،

جامعہ قراقرم علم کا گہوارہ یا انتشار کا میدان , یاسر دانیال صابری

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ نے تصدیق کردی

50% LikesVS
50% Dislikes

بلتستان بھر میں موسمِ خزاں اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں