اسلام آباد ایوان صدر میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ
اسلام آباد ایوان صدر میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ
میٹنگ میں منسٹری آف کشمیر افیئرز اور ایچ ای سی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اہم اُمور پر گفتگو
اسلام آباد یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک سمیت دیگر زمہ دارن کی ایوان صدر اسلام میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ میٹنگ میں یونیورسٹی آف بلتستان کی جانب سے رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملکؔ، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک جاوید حسین اور پروجیکٹ کوارڈینیٹر شاکر حسین شریک تھے۔
میٹنگ میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کی اور یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ زمہ داران کو آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے سکردو شہر اور یونیورسٹی کے درمیان رابطہ سڑک کی تعمیر اور جلد سے جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو آگاہ کیا کہ بلتستان یونیورسٹی کی نئی عمارت تک رسائی کےلئے مذکورہ سڑک کا وقت پر مکمل ہونا ضروری ہے۔ وائس چانسلر نے بلتستان یونیورسٹی میں جاری تمام پروجیکٹس کی تکمیل کےلئے منسٹری آف کشمیر افیئرز اور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے معاونت کی درخواست کی ۔دریں اثناء رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملکؔ نے بلتستان یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کو درپیش اندورنی اور بیرونی چیلنجز کے حوالے سے رپورٹ ایوانِ صدر کے ذمہ داران،کشمیر افیئرز کے آفیسران اور ایچ ای سی کے ذمہ داران کے سامنے پیش کی۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے اہم تعلیمی اور تحقیقی معاملات سمیت دیگر اہم موضوعات پر ایچ ای سی کے نمائندوں سے سیر حاصل گفتگو کی واضح رہے کہ پاکستان کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز ایوان صدر کی خصوصی دعوت پر اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ صدرِ مملکت سے ملاقات کررہے ہیں،
اسی سلسلے میں جامعہ بلتستان کو بھی دعوت نامہ موصول ہوا تھا ایوان صدر کی خصوصی دعوت پر بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بھی ذمہ دارن کے ہمراہ ایوان صدر میں ذمہ داروں سے طویل ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کا بنیادی مقصد جامعات کے وائس چانسلرز کی ذمہ داریوں اور فرائض کا ازسرِ نو جائزہ لینا تھا۔
An important meeting with the representatives of the Ministry of Kashmir and Gilgit-Baltistan and the Higher Education Commission of Pakistan at the President’s House,