urdu news upate, Departs for Holy Karbala 0

البیان فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب ایوب شگری 12ویں آئی ایم آئی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے کربلا مقدسہ روانہ
رپورٹ 5 سی این نیوز
البیان فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب ایوب شگری 12ویں آئی ایم آئی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے کربلا مقدسہ روانہ
البیان فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب ایوب شگری 12ویں آئی ایم آئی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے کربلا مقدسہ روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ اہم عالمی کانفرنس کربلا مقدسہ میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک سے ممتاز اسکالرز، ماہرین، سماجی و فلاحی اداروں کے سربراہان اور نمائندگان شریک ہو رہے ہیں۔
کانفرنس کے اس بین الاقوامی فورم پر جناب ایوب شگری گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خطے میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور سماجی ترقی کے شعبوں میں البیان فاؤنڈیشن کی خدمات، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر عالمی اداروں اور ماہرین سے ملاقاتوں کے ذریعے گلگت بلتستان میں جاری تعلیمی و طبی منصوبوں کو وسعت دینے، بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ اور نئے ترقیاتی مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ البیان فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور سماجی بہبود کے متعدد منصوبے کامیابی سے چلا رہی ہے۔ اس عالمی کانفرنس میں شرکت کو خطے کے مسائل اور عوامی فلاحی اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور عالمی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شگر میں خصوصی بچوں کے لیے اسکول کا قیام ایک احسن قدم ہے، خواب کو حقیقت کی روپ میں‌ بدلنے میں‌اسسٹنٹ کمشنر شگر کا کردار نمایاں رہے،

وادی کونیس کی تعلیمی صورتحال ایک تحقیقی جائزے ، محمد سکندر کونیسی

انتخاب صالح قیادت، دین اور سیاست، مولانا اختر شگری

کتاب :خواب سے تعبیر تک ، عبدالحفیظ شاہد

50% LikesVS
50% Dislikes

البیان فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب ایوب شگری 12ویں آئی ایم آئی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے کربلا مقدسہ روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں