سکردو رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان وسیم اللہ جان ملکؔ نے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس کی طرف سے سندوس کیمپس میں منعقدہ خزاں فوڈ گالا2023ء کے اسٹالز کا دورہ کی
سکردو رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان وسیم اللہ جان ملکؔ نے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس کی طرف سے سندوس کیمپس میں منعقدہ خزاں فوڈ گالا2023ء کے اسٹالز کا دورہ کی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
سندوس: رجسٹرار وسیم اللہ جان ملکؔ کا خزاں فوڈ گالا اسٹالز کا دورہ
مختلف اِسٹال کا معائنہ کیا، تیر اندازی اور دیگر کھیلوں کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے
سکردو رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان وسیم اللہ جان ملکؔ نے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس کی طرف سے سندوس کیمپس میں منعقدہ خزاں فوڈ گالا2023ء کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ناظمِ امتحانات ڈاکٹر اشتیاق حسین، نائب ناظمِ امتحانات نسیم عباس، ڈپٹی خزانچی سید کرار شاہ، اسسٹنٹ خزانچی غلام نبی انجم بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وسیم اللہ جان ملکؔ نے طلباء و طالبات کی طرف سے سجائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا اورانتظامیہ کی باریک بینی اور نظم و ضبط کی بھرپور تعریف کی۔ رجسٹرار وسیم اللہ جان ملکؔ نے تیر اندازی اور دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی اور فائنل جیتنے والے اُمیدواروں میں ٹرافی تقسیم کی، اسناد دیں اور اُنہیں نقد انعامات سے نوازا ۔ اِس موقع پر سندوس کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر ناصر عباس نے رجسٹرار اور دیگر انتظامی آفیسران کو خوش آمدید کہا۔ ڈین سوشل سائنسز پروفیسر اشفاق احمد شاہ، صدر شعبہ مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس ڈاکٹر واجد خان اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ فوڈ گالا 2023ء کی اہمیت و افادیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملکؔ نے کہا کہ اِس قسم کی سرگرمیاں طلباء وطالبات میں مسابقت کا احساس پیدا کرتی ہیں اور وہ اپنے ذرائع معاش پیدا کرنے کے فراق میں ہوتے ہیں۔ وسیم اللہ جان ملکؔ نے مزید کہا کہ انتظامیہ بلتستان یونیورسٹی اِس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتی ہے اور طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اُنہوں نے فوڈ گالا 2023ء کے کامیاب انعقاد پر شعبہ مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس خاص طور پر مس نازیہ جو اِس پورے ایونٹ کی نگرانی کررہی تھیں، کو مبارک باد پیش کی۔
Urdu news, University of Baltistan Waseemullah Jan Malik visited the stalls of Autumn Food Gala