یونیورسٹی آف بلتستان سکردو داخلہ کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد رجسٹرار آفس میں ہوا
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو داخلہ کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد رجسٹرار آفس میں ہوا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو داخلہ کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد رجسٹرار آفس میں ہوا رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سمسٹر بہار 2024 کے دوران داخلوں کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی اجلاس میں ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس ، ایڈیشنل خزانچی ،اور ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے کہا کہ سمسٹر بہار 2024 کے داخلوں کے حوالے سے واضح پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے داخلوں کے لیے میرٹ کا بھرپور خیال رکھا جائے گا اور اہل طلبہ کو ہی داخلے دیے جائیں گے جامعہ بلتستان محدود وسائل کے باوجود طلبہ کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ہم نے ہمشیہ طلبہ کی علمی ضروریات کا خیال رکھا اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کیں اجلاس میں اگلے سمسٹر کے دوران “ویک اینڈ” پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، اور ساتھ ہی “ایم بی اے ایگزیکٹو پروگرام” کے آغاز کے حوالے سے بھی امور پر گف و شنید ہوئی، وسیم اللہ جان ملک نے کہا کہ جامعہ بلتستان گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ، جامعہ ہذا کی بدولت یہاں کے طلبہ گھر کی دہلیز پہ اعلی اور جدید تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نئے سمسٹر کے دوران طلبہ کو میرٹ پر داخلے دیے جائیں گے اور اس حوالے سے داخلہ کمیٹی جلد لائحہ عمل ترتیب دے گی ۔
Urdu news, University of Baltistan Skardu Admission Committee meeting