شگر توحید ماڈل اسکول وزیرپور شگر میں سالانہ تقسیم انعامات 2025 کا اختتام
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر توحید ماڈل اسکول وزیرپور شگر میں سالانہ تقسیم انعامات 2025 کا احتتام۔ توحید ماڈل اسکول وزیرپور شگر کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم انعامات 2025 کا پر وقار اور رنگا رنگ تقریب کامیابی سے منعقد ہوا۔ تقریب میں ڈائریکٹر تعلیم بلتستان جناب عبدالوہاب میر اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم شگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمانان نے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز، اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ کامیاب طلباء اور ان کے خاندانوں کو دلی مبارکباد دی گئیں۔ جبکہ سال بھر کی بہترین تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں سات لائق طلباء و طالبات کو خصوصی سالانہ اسکالرشپ انعامات سے نوازا گیا۔ ڈائریکٹر تعلیم عبدالوہاب میر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور ان کا مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو شاندار تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے ڈی ڈی او وزیرپور ضامن علی زمان، چیئرمین اسکول ڈاکٹر شکیل احمد اور پرنسپل اسکول سید عبدالحفیظ نے بھی خطاب کرتے ہوئے طلباء کی کامیابیوں کو سراہا. تقریب کے دوران طلباء و طالبات نے مختلف معلوماتی اور تفریحی کویز مقابلے میں بھرپور حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس سے محفل میں چار چاند لگ گئے۔ تقریب نہ صرف محنت اور کامیابی کے جشن کا موقع تھی، بلکہ اس نے تعلیم کے فروغ، والدین کی ذمہ داری اور ادارے کے معیار پر بھی روشنی ڈالی۔ اسکول انتظامیہ، اساتذہ، طلباء اور والدین کی مشترکہ محنت کے اس خوبصورت ثمر کو ہر طرف سراہا گیا۔
urdu news udpate, Annual Prize Distribution Ceremony 2025




