شگر خواتین کو ہنرمند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے تربیت کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شگر

urdu news, Training continues to women empower in shigar

شگر خواتین کو ہنرمند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے تربیت کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شگر
رپورٹ 5 سی این نیوز شگر
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نےالشہباز ووکیشنل سینٹر شگر کا دورہ کیا الشہباز ووکیشنل سینٹر میں شگر کے خواتین کو ہنرمند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے تربیت کا سلسلہ جاری ہے ڈی سی شگر نے تربیت حاصل کرنے والی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری و غیر سرکاری ادارے خواتین کو ہنرمند بنانے کے لئے کوشاں ہیں جب تک خواتین گھر کے معیشت میں حصہ دار نہ بنے گھر ترقی نہیں کر سکتا خاندان کی ترقی ہی معاشرے کی ترقی ہے۔ ڈی سی شگر نے مزید کہا کہ علاقے کی روایتی و ثقافتی لباس و دیگر ہنڈیکرافٹ روز بروز ناپید ہوتے جارہے ہیں ان کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے لہذا بلتی قار، ٹوپی و دیگر لباس بنانے کی ٹریننگ کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹریشن مالی مدد کرے گی لہذا الشہباز ووکیشنل سینٹر روایتی لباس بنانے کے لیے تربیت کا اہتمام کرے۔ تاکہ قومی ثقافت زندہ رہے۔ الشہباز انتظامیہ اور تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے ڈی سی شگر کا شکریہ ادا کیا۔

اسکردو سابق وزیراعلی خالد خورشید نے پی ٹی آئی شگر کے سینئر نائب صدر حسن شگری کو شگر میں پارٹی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

شگر پرستان سٹیڈیم حشوپی میں جاری جشن بہاراں سپورٹس گالہ کے رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئے

urdu news, Training continues to women empower in shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں