غذر اے کے آر ایس پی کے پراجیکٹ BRAVE کے تعاون سے انسٹیوٹ آف پروفیشنل ڈولمپنٹ کی جانب سے ضلع غذر میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تین ماہ سے جاری تربیتی کورس آختتام پذیر
غذر اے کے آر ایس پی کے پراجیکٹ BRAVE کے تعاون سے انسٹیوٹ آف پروفیشنل ڈولمپنٹ کی جانب سے ضلع غذر میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تین ماہ سے جاری تربیتی کورس آختتام پذیر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
غذر اے کے آر ایس پی کے پراجیکٹ BRAVE کے تعاون سے انسٹیوٹ آف پروفیشنل ڈولمپنٹ کی جانب سے ضلع غذر میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تین ماہ سے جاری تربیتی کورس آختتام پذیر ہوگیا اور کورس میں ضلع بھر سے 80نوجوانوں نے حصہ لیا کورس میں نوجوانوں کی سلیکشن ابتدائی طورپر درخواستیں طلب کی گئی اور ان نوجوانوں سے ٹیسٹ انٹرویو ل لیا گیا جس کے بعد تین مہینے کے کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں 80 نوجوانوں جن میں خواتین کی کثیر تعدا د نے بھی شرکت کیا تربیت کے اختتامی روز ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی وائس چانسلر قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے شرکت کی ان کے ہمراہ اے کے آر ایس پی کی جانب سے پروگرام منیجر ایگرکلچر اینڈ فورڈ سکیورٹی محمد زمان نے شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر عطا اللہ شاہ کہا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ بیرو جو اے کے آر ایس پی کی جانب سے ایک بہترین پروگرام ہے اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے ہونے والی ہنگامہ صورت حال میں کیسے نبرد آزما ہوسکے تین ماہ سے جاری فری لانسنگ کورس کا بنیادی مقصد ہم اپنے بچے اور بچیوں کے اندر وہ صلاحیتں پیدا کریں کہ وہ اپنی مدد اپ کے تحت روزگار کی جانب گامزن ہوسکے اور مجھے امید ہے کہ یہ بچے اور بچیاں اگے جاکر اپنے لیے راہیں تلاش کرینگے اے کے آر ایس پی کے پروگرام منیجر محمد زمان کا کہنا تھا کہ اے کے آرایس پی اس خطے میں پچھلے چار دہائیوں سے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور لوگوں کی طرز زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اے کے آر ایس پی کی ہمیشہ یہ کوشیش رہی ہے کہ نوجوانوں کو ہنر کی جانب راغب کیا جائے اور یہ تین ماہ کا کورس بھی اس کی ایک کڑی ہے بیرو پراجیکٹ کے اس پروگرام میں ہنر سیکھنے والے والے نوجوانوں میں سرٹفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے اس پروگرام میں شامل نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اس تین ماہ میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جبکہ ہمیں جو اہم چیز سیکھائی گئی وہ بک کیپنگ تھی نوجوانوں کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ہنر سیکھنے کا موقع مل سکے
urdu news, three-month freelancing training course for youth in Ghazar district is over
اسکردو سمیت بلتستان میں جشن مے فنگ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا : ڈپٹی کمشنر سکردو
ملکی حالات اور نمائندوں کا کردار, بشارت حسین شگری قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت