ضلعی انتظامیہ استور نے پاک فوج کے تعاون سے تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
ضلعی انتظامیہ استور نے پاک فوج کے تعاون سے تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ضلع استور میں سرمائی سیاحت کو پروان چڑھانے سمیت سردی اور برف باری سے گھروں میں محصور شہریوں کے لیے تفریح کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ استور نے پاک فوج کے تعاون سے تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
ضلع استور میں سرمائی سیاحت کو پروان چڑھانے سمیت سردی اور برف باری سے گھروں میں محصور شہریوں کے لیے تفریح کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ استور نے پاک فوج کے تعاون سے تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
ضلع استور میں سرمائی سیاحت کو پروان چڑھانے سمیت سردی اور برف باری سے گھروں میں محصور شہریوں کے لیے تفریح کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ استور نے پاک فوج کے تعاون سے تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا ہے. اس فیسٹول میں والی بال, گلی ڈنڈا, بسرا سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے. آج اس تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا افتتاحی تقریب ہائی سکول گراونڈ استور میں منعقد ہوئی. افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق تھے. جنہوں نے فیتہ کاٹ کر فیسٹول کا باضابطہ افتتاح کیا. افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ گلگت بلتستان بلعموم جبکہ ضلع استور بلخصوس سرمائی سیاحت کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں. سیاحت کے حوالے سے ضلع استور کو قدرت نے بڑا نوازا ہے. جابجا قدرتی حسین نظارے قومی اور بین الاقومی سیاحوں کو دل کھول کر دعوت نظارہ دیتے ہیں. یہاں ہر موسم کی ایک الگ خوبصورتی ہے. موسم سرما میں سرمائی کھیلوں کے وسیع پیمانے پر مواقع موجود ہیں. لیکن حکومتی کوششوں کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی اپنی سطح پر سیاحت کے شعبے کو پروان چڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. جس سے یہاں لوگوں کی معیشت میں مثبت تبدیلی آۓ گی اور لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے. ڈپٹی کمشنر استور نے تین روزہ فیسٹول میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا اور فیسٹول کی کامیابی کے لیے مذید کردار ادا کرنے پر زور دیا. بعد میں والی بال کے مقابلے سے فیسٹول کا باضابطہ آغاز ہوگیا. افتتاحی میچ میں محکمہ پولیس کی ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیت لیا. اس موقع پر مقامی لوگوں نے روایتی دھنوں میں رقص پیش کرکے لہو گرما دیا اور شائقین سے خوب داد حاصل کیا.
urdu news, three-day sports festival
شعبہ اطلاعات
ضلعی انتظامیہ استور