“کامیاب زندگی گزارنے کے تین بنیادی اُصول” ، سید محمد عرفانی (مذہبی و ایم فل سکالر )
کامیاب زندگی گزارنے کے تین بنیادی اُصول”
Urdu news, Three Basic Principles of Successful Living
آج کل ہر کوئی کامیاب ہونا چاہتے ہیں اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کی مشکلات سے لڑنے کے لئے تیار بھی رہتے ہیں والدین اپنے بچوں کی مستقبل میں کامیاب انسان بنانے کےلئے سب بہترین تعلیمی اداروں میں اور مہنگی ترین تعلیم اداروں بیجتے تاکہ بچہ کامیاب ہوجائے ایک زاویے سے یہ بھی حقیقت ہے اچھی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچے قدرے کامیاب ہوتے ہیں لیکن امام معصوم کا ہے فرمان ہے کہ
ہر قسم کے کمالات تین بنیادی چیزوں میں منحصر ہیں یہاں امام کے نزدیک کامیابی کا زاویہ کچھ اور ہے ہمارے نزدیک معاشی طور پر مستحکم ہو بس یہی کامیاب انسان ہے
اس روایت میں درحقیقت انسانی زندگی کے اہم ترین بنیادی اُصول اور کامیاب زندگی گزارنے کے لئے نسخہ کیمیا کے بیان پر مشتمل ہے۔
اور معاشرتی زندگی گزارنے کے لئے بہترین حکمت عملی اور لائحہ عمل کو بیان کرتے ہوئے فرمایا
کہ دنیاوآخرت کی سعادت وکامیابی تین چیزوں میں منحصر ہیں
۱۔ تفقہہ فی الدین
دین فہمی یعنی دین مقدس إسلام کی سمجھ بوجھ پیدا کرنا اور دینی قوانین ومقررات کو سمجھنا اور ان کے مطابق اپنی عملی زندگی کو بسر کرنا إنسان کی سعادت وکامیابی کا سب سے پہلا عنصر ہے۔ پس ہمیں چاہیے کہ ہم دین مقدس إسلام کے، آئین کو سمجھے اور ان کے مطابق زندگی بسر کرے
۲۔ وصبر علی النائبہ
آزمائشوں مصیبتوں اور امتحان کے دوران صبر سے کام لینا
یہ دنیا ایک آزمائش گاہ ہے۔ اس میں خداوندمتعال کی مشیّت مطلقہ اور تدبیر اور تقسیم پہ راضی وخشنود رہنا بھی کامیاب زندگی گزارنے کے لئے ایک لازمی امر کی حیثیت رکھتا ہے ،کیوں اس نظام کائنات کو چلانے کے لئے امیروں کے ساتھ غریب لوگوں کی بھی ضرورت ہے ،
۳۔ وتقدیر المعیشہ
زندگی میں معاشی ضرورتوں کو احسن طریقے سے چلانا
معاشرتی زندگی کے لئے معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، إنسان کی زندگی کا باگ ڈور اور إنسان کی تمام تر ضرورتوں کا انحصار معیشت پہ ہی منحصر ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی معاشی ترقی کے لئے بہترین حکمت عملی تیار کرے اور اسی کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے کوششوں کو بروئے کار لائے تاکہ سعادت وکامیابی سے ہمکنار ہوسکے کوشش انسان کو کرنا چاہیے نتیجہ اللہ تعالی پر چھوڑنا چاہے کیونکہ اصل تدبیر کرنے والے ذات اللہ تعالی ہے ہم محتاج کل ہے وہ غنی کل ذات ہے
اگر ہم امام معصوم اس عظیم فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزرے تو ہم ایک کامیاب انسان ہونگے دنیا وآخرت دونوں میں
وسلام علیکم