کامیاب زندگی گزارنے کے تین بنیادی اُصول . ، سید محمد عرفانی کھرمنگ مذہبی و ایم فل سکالر

کامیاب زندگی گزارنے کے تین بنیادی اُصول . ، سید محمد عرفانی کھرمنگ مذہبی و ایم فل سکالر
کامیاب زندگی گزارنے کے تین بنیادی اُصول، آج کل ہر کوئی کامیاب ہونا چاہتے ہیں اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کی مشکلات سے لڑنے کے لئے تیار بھی رہتے ہیں والدین اپنے بچوں کی مستقبل میں کامیاب انسان بنانے کےلئے سب بہترین تعلیمی اداروں میں اور مہنگی ترین تعلیم اداروں بیجتے تاکہ بچہ کامیاب ہوجائے ایک زاویے سے یہ بھی حقیقت ہے اچھی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچے قدرے کامیاب ہوتے ہیں لیکن امام معصوم کا ہے فرمان ہے کہ ہر قسم کے کمالات تین بنیادی چیزوں میں منحصر ہیں یہاں امام کے نزدیک کامیابی کا زاویہ کچھ اور ہے ہمارے نزدیک معاشی طور پر مستحکم ہو بس یہی کامیاب انسان ہے
اس روایت میں درحقیقت انسانی زندگی کے اہم ترین بنیادی اُصول اور کامیاب زندگی گزارنے کے لئے نسخہ کیمیا کے بیان پر مشتمل ہے۔ اور معاشرتی زندگی گزارنے کے لئے بہترین حکمت عملی اور لائحہ عمل کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیاوآخرت کی سعادت وکامیابی تین چیزوں میں منحصر ہیں

۱۔ تفقہہ فی الدین
دین فہمی یعنی دین مقدس إسلام کی سمجھ بوجھ پیدا کرنا اور دینی قوانین ومقررات کو سمجھنا اور ان کے مطابق اپنی عملی زندگی کو بسر کرنا إنسان کی سعادت وکامیابی کا سب سے پہلا عنصر ہے۔ پس ہمیں چاہیے کہ ہم دین مقدس إسلام کے، آئین کو سمجھے اور ان کے مطابق زندگی بسر کرے

۲۔ وصبر علی النائبہ
آزمائشوں مصیبتوں اور امتحان کے دوران صبر سے کام لینا
یہ دنیا ایک آزمائش گاہ ہے۔ اس میں خداوندمتعال کی مشیّت مطلقہ اور تدبیر اور تقسیم پہ راضی وخشنود رہنا بھی کامیاب زندگی گزارنے کے لئے ایک لازمی امر کی حیثیت رکھتا ہے ،کیوں اس نظام کائنات کو چلانے کے لئے امیروں کے ساتھ غریب لوگوں کی بھی ضرورت ہے ،

۳۔ وتقدیر المعیشہ
زندگی میں معاشی ضرورتوں کو احسن طریقے سے چلانا
معاشرتی زندگی کے لئے معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، إنسان کی زندگی کا باگ ڈور اور إنسان کی تمام تر ضرورتوں کا انحصار معیشت پہ ہی منحصر ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی معاشی ترقی کے لئے بہترین حکمت عملی تیار کرے اور اسی کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے کوششوں کو بروئے کار لائے تاکہ سعادت وکامیابی سے ہمکنار ہوسکے کوشش انسان کو کرنا چاہیے نتیجہ اللہ تعالی پر چھوڑنا چاہے کیونکہ اصل تدبیر کرنے والے ذات اللہ تعالی ہے ہم محتاج کل ہے وہ غنی کل ذات ہے
اگر ہم امام معصوم اس عظیم فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزرے تو ہم ایک کامیاب انسان ہونگے دنیا وآخرت دونوں میں کامیاب ہونگے. Urdu news, Three Basic Principles of Successful Living
وسلام علیکم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں