اسکردو میں نئے سال کے آغاز پر منفرد جشن لوسر منایا جاتا ہے اس تہوار کو خوشی کی علامت سمجھا جاتا ہے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے زیر اہتمام سکردو میں لو سر کی مناسبت سے خصوصی تقریب ہوئی
اسکردو میں نئے سال کے آغاز پر منفرد جشن لوسر منایا جاتا ہے اس تہوار کو خوشی کی علامت سمجھا جاتا ہے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے زیر اہتمام سکردو میں لو سر کی مناسبت سے خصوصی تقریب ہوئی
رپورٹ .فیصل دلشاد شگری
لوسر تبتی سال کے آغاز کا منفرد تہوار ہے اس تہوار کا بنیادی مقصد نئے سال کو خوش آمدید کہنا ہے ۔ گلگت بلتستان کے باسی نئے سال کی آمد پر اپنی بساط کے مطابق جانور زبح کرکے اسے مخصوص کمرے میں محفوظ کرتے ہیں جسے سوکھا کر سال بھر استعمال کرتے ہیں ۔سکردو میں جی بی سکاؤٹس 113 ونگ کے زیر اہتمام پرانی روایت کو برقرار رکھنے کیلئے ناسالو کی مناسبت سے خصوصی تقریب ہوئی ،جہاں مقامی فن کاروں نے موسیقی کا خوب رنگ جمایا
دوسری جانب مقامی فن کاروں نے روایتی لباس زیب تن کر کے رقص کا مظاہرہ کر کے روایتی لباس کو اجاگر کیا
فضا میں خوش کی علامت کے طور پر فانوس بھی چھوڑے گئے
ایئر فورس کا سٹال بھی توجہ کا مرکز بنا رہا جہاں جنگی طیاروں کے نمونے نمائش کے لیے رکھے گئے تھے ، جبکہ نسالو فیسٹیول کی قدیم رسم دادا دادی ڈانس نے تو میلہ ہی لوٹ لیا ،
خاضرین بھی فن کاروں کی پرفارمینس کی داد دیے بنا نہ رہ سکے
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ڈیو آٹلری ایف سی این اے بریگیڈئیر شفقات علی خان نے کہا کہ گلگت بتستان نہ صرف قدرتی مناظر سے مالامال ہے بلکہ یہاں کی تاریخ اور ثقافت بھی دنیا بھر میں منفرد ہے
آرگنائزز کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا بنیادی مقصد بلتستان کی قدیم روایات کو زندہ کرنا ہے
urdu news, This festival is considered a symbol of happiness
I am really inspired together with your writing abilities and also with the structure on your weblog. Is this a paid topic or did you modify it yourself? Either way stay up the nice quality writing, it is uncommon to see a nice blog like this one these days.. Here is my web page; gold ira