طالب علموں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فیڈر ل بورڈ کے امتحانات میں جن ا سکولوں کا زرلٹ خراب آیا ہے ان اسکولوں کے متعلقہ اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلی گلگت بلتستان

urdu news, There will be no compromise on the future of the students.

طالب علموں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فیڈر ل بورڈ کے امتحانات میں جن ا سکولوں کا زرلٹ خراب آیا ہے ان اسکولوں کے متعلقہ اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلی گلگت بلتستان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت ہونے والی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فیڈر ل بورڈ کے امتحانات میں جن سکولوں کا زرلٹ خراب آیا ہے ان سکولوں کے متعلقہ اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں تمام اداروں کی قیام کی ضرورت ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔ پبلک سکولوں کے اساتذہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے پہلے مرحلے میں پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت کے اساتذہ کی ملازمت کو محفوظ بنانے کیلئے صوبائی سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں ایڈیشنل سیکریٹری قانون، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری سروسز شامل ہوں گے۔ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے سٹیئرنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکولوں کے مسنگ فیلسٹیز کے حوالے سے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی تقسیم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر کی جائے۔ این سی ایچ ڈی، سیپ اور بیسک ایجوکیشن کے اساتذہ کی مستقلی دستیاب آسامیوں پر متفقہ فارمولے کے تحت عمل میں لائی جائے باقی ماندہ اساتذہ کیلئے درکار آسامیوں کی تخلیق کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیاجائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے موقع پر رجسٹرار قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں لیکچرارز اور پروفیسرز کے ہڑتال کی وجہ سے طالب علموں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے لہٰذا لیکچرارز اور پروفیسرز کے جائز مطالبات پر قانون کے مطابق غور کیاجائے۔ طالب علموں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فیڈر ل بورڈ کے امتحانات میں جن ا سکولوں کا زرلٹ خراب آیا ہے ان اسکولوں کے متعلقہ اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلی گلگت بلتستان
urdu news, There will be no compromise on the future of the students.

سالانہ رزلٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر روندو کی شرکت ، اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر روندو

اسکردو سمیت بلتستان میں جشن مے فنگ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا : ڈپٹی کمشنر سکردو

ملکی حالات اور نمائندوں کا ⁦کردار, بشارت حسین شگری قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں