شگر سرفرنگا ایونٹ میں بلتستان یونیورسٹی کی طلباء و طالبات کی دلچسپ مصروفیات رہے، ایونٹ تاریخی ہے ، وائس چانسلر
شگر سرفرنگا ایونٹ میں بلتستان یونیورسٹی کی طلباء و طالبات کی دلچسپ مصروفیات ، ایونٹ تاریخی ہے ، وائس چانسلر
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
سرفرنگا ایونٹ گلگت بلتستان کی تاریخ کا بڑا ایونٹ ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان
سکردو سرفرنگا ایونٹ کا آج پہلا دن تھا اور بلتستان یونیورسٹی نے اپنی مصروفیات کا آغاز کردیا۔ تین الگ الگ مقامات پر اسٹال نصب تھے۔ ایونٹ میں بلتستان یونیورسٹی کی شراکت کو یقینی بنانے کےلئے نہ صرف موجودہ طالب علم بلکہ سابقہ طلبہ بھی سرگرم رہے۔ شعبہ باٹنی کی فعالیت قابلِ دید تھی۔ اس سلسلے میں مذکورہ شعبہ کی طرف سے تحقیقی مصروفیات کا اظہار ہوا اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی مشاہدہ کی گئیں۔ شعبہ ہذا کے صدر ڈاکٹر علمدار حسین اور ڈاکٹر اکبر ضیغم بذات خود ایونٹ میں شریک تھے اور طلباء و طالبات کو رہنمائی فراہم کررہے تھے۔ جس وقت کہ ڈاکٹر علمدار حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ اسٹال پہ ایستادہ تھے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکرؔ اور سرفرنگا ایونٹ بلتستان چپٹر کے منتظم ڈاکٹر غلام رضا متعلقہ مقام پر پہنچے اور تحقیقی و ہم نصابی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ وائس چانسلر نے سرفرنگا ایونٹ میں بلتستان یونیورسٹی کی فعالیت پر زور دیا اور بھرپور طریقے سے جامعہ ہذا کی شراکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے شعبہ باٹنی کی سرگرمیوں کی تعریف کی اور جاری اقدامات کو سراہا۔ اُنہوں نے قرار دیا کہ اِس قسم کی سرگرمیاں کسی بھی ادارے کا مثبت چہرہ ہوتی ہیں۔ بلتستان یونیورسٹی ایک نمایاں ادارہ ہونے کی بناء پر میگا ایونٹس کی کی نمائندگی و رہنمائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آج متعدد طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد نے سرفرنگا ایونٹ کا دورہ کیا اور مختلف اسٹال پر سجی اشیاء کا مشاہدہ کیا۔ اساتذہ کرام نے قرار دیا کہ سرفرنگا ایونٹ گلگت بلتستان کی تاریخ کا بڑا ایونٹ ہے۔اِس قسم کے ایونٹ میں جامعہ ہذا کی فعالیت بھرپور طریقے سے نظر آنی چاہیئے۔
قراقرم یونیورسٹی میںطلباء کو حراساںکرنے کا انکشاف، طالبات نے انکشاف کر دیا
urdu news, The students of Baltistan University had interesting engagements in the Shigar Sarfa ranga event