صوبائی حکومت کی جانب سے گندم سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ عوام دشمنی پر مبنی ہے امام جمعہ مرکزی جامع مسجد طولتی بروق کتی شو مولانا محمد اسماعیل مدبری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب

صوبائی حکومت کی جانب سے گندم سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ عوام دشمنی پر مبنی ہے امام جمعہ مرکزی جامع مسجد طولتی بروق کتی شو مولانا محمد اسماعیل مدبری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب
رپورٹ سید اصغر 5 سی این کھرمنگ
امام جمعہ مرکزی جامع مسجد طولتی بروق کتی شو مولانا محمد اسماعیل مدبری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ موجودہ صوبائی سٹپ جی بی میں بدترین معاشی بحران کا سبب ہے لہذٰا اس سٹپ کو ختم کر کے سابقہ قانون ساز کونسل کو بحال کیا جائے۔ جی بی اسمبلی کے اراکین نے اپنی تنخواہوں میں اضافے اور بے تحاشہ مراعات حاصل کرنے کے لیے گندم سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اور چیف سیکرٹری نے عوامی نمائندوں کے مکروہ چہرے بے نقاب کردیا گیا ہے، اپنی تنخواہوں مراعات میں بے تحاشہ اصافہ کرنے میں بااختیار اراکین اسمبلی گندم سبسڈی بحال رکھنے میں کیوں ناکام ہیں؟.۔۔۔ گندم سبسڈی ختم کرنے کی بجائے صوبائی وزراء کی مراعات کم کیا جائے ۔۔۔۔ گلگت بلتستان کے عوام دشمن نام نہاد نمائندے اسمبلی میں پہنچنے کے بعد صرف اپنے مفاد کا سوچتے ہیں عوامی مسائل سے ان کو کوئی غرض نہیں ہوتا۔ انہی جی بی اسمبلی کے اراکین نے خود اپنی تنخواہوں میں تین سو فیصد اضافہ کر کے غریب عوام کا خون چوسنے کے بعد گندم سبسڈی ختم کر کے غریب عوام سے نوالہ بھی چھینا گیا۔ نگران وزیراعظم و صدر پاکستان سے استدعا ہے کہ جی بی اسمبلی ختم کر کے سابقہ قانون ساز کونسل کو بحال کیا جائے، وزیر اعلیٰ ، گونر شپ اور دیگر صوبائی وزراء کو ختم کر کے ان کے لئے دیئے جانے والے کروڑوں روپے کو جی بی کے غریب عوام پر خرچ کیا جائے۔ موجودہ صوبائی سٹپ جی بی میں بدترین معاشی بحران کا سبب ہے لہذٰا اس سٹپ کو ختم کر کے سابقہ قانون ساز کونسل کو بحال کیا جائے۔ ایس ڈی او محکمہ برقیات کھرمنگ نے احتجاج کے روز عمائدین سے جھوٹے وعدے کرکے گیا۔ ایک ہفتہ بعد ایک سب انجینئر کے ذریعہ سے عوام کو پھر پرچی تھما کر مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک تو یہ جبری میٹر تبدیل کر وایا گیا ہے دوسرا یہ کہ ڈیجیٹل کے نام پر غیر معیاری میٹر محکمہ کی جانب سے بھاری قیمت پر تقسیم کی جارہی ہے، ایک سال بعد یہی عملے غریب صارفین کے لئے نوٹس بھیجا جائیگا کہ آپ کا انرجی میٹر غیر مصدقہ ہے۔۔۔۔۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ صرف نعروں سے سدھرنے والے نہیں ان کو تو مکوں گھونسوں اور جوتوں کی ضرورت تھی۔۔۔۔۔ مراعات فراہم کرتے وقت تو نالاجات کو سب سے آخر میں رکھا جاتا ہے ۔۔۔ جب عوام سے لینے کی باری آتی ہے تو سب سے پہلے نالاجات سے شروع کرتے ہیں ۔۔۔۔مفت میٹر شہری علاقوں سے شروع ۔۔۔۔ قیمت دے کر خریداجانے والا میٹر نالاجات سے شروع۔۔۔۔یہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ عوام متحد رہیں ۔ ان کے دھوکے میں نہ آجائیں ، ذاتی مفات سے زیادہ عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے۔ گندم قیمت میں اضافہ اور سبسڈی ختم کرنے کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں کئے جانے والے جاری احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں