شگر چوتھا قومی خوبانی میلہ2023 کی رنگا رنگ تقریبات حشوپی اور خوبانستان شگرمیں شروع ہوگیا
شگر چوتھا قومی خوبانی میلہ2023 کی رنگا رنگ تقریبات حشوپی اور خوبانستان شگرمیں شروع
urdu news, The colorful celebrations of the National Apricot Festival 2023 have started in Hashopi and Khubaistan Shigar.
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر عابد شگری چوتھا قومی خوبانی میلہ2023 کی رنگا رنگ تقریبات حشوپی اور خوبانستان شگرمیں شروع ہوگیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت راجہ اعظم خان نے رنگا رنگ میلے کا افتتاح کردیا۔ میلے میں خوبانی کے مختلف اقسام اور ان سے تیار شدہ اشیاء، مختلف پھل ، جام اور شگر میں نکلنے والے قیمتی معدنیات کت سٹا لگائے گئے ہیں۔جبکہ ثقافتی کھیل ،کھانوں کے سٹال بھی میلے کا حصہ ہے۔میلے میں ملک بھر سے زراعت سے وابستہ افراد شریک ہیں۔ کسانوں کواپریٹو سوسائٹیوں کے ساتھ ساتھ عوام اور سیاحوں کی شرکت نے فیسٹول کو چار چاند لگادئیے۔فیسٹول کی کامیابی کے لئے محکمہ زراعت شگر پر عزم ہے۔مختلف اقسام کے پھلوں اور کھیلوں نے شائقین کے دل جیت لئے آج اختتامی تقریب ہوگی ۔ میلے کے پہلے روز چاروں اضلاع کے محکمہ زراعت کے علاوہ شگر بھر کے کواپریٹو سوسائٹیوں نے بھی اسٹال سجاے تھے اس موقع پر والی بال کے علاوہ تیر اندازی.کوپولو کے مقابلے ہوئے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈی ڈی زراعت محمد رضا نے کہا کہ اپریکاٹ فیسٹول کے انعقاد مقصد علاقے میں موجود خوبانی کی اہمیت و افادیت کو عام کرنے اور ملکی سطح ا ن پھلوں کی مشہوری کرنا ہے تاکہ ہماری کسانوں کو فائدہ پہچیں اور پھلوں کو نقصان سے بچایا جاسکیں۔
urdu news, The colorful celebrations of the National Apricot Festival 2023 have started in Hashopi and Khubaistan Shigar.