خیبرپختونخوا میں دہشگردوں کے خلاف کارروائی میں 19 دہشت گرد واصل جہنم، 3 فوجی جوان شہید. ڈی جی ایس پی آر

خیبرپختونخوا میں دہشگردوں کے خلاف کارروائی میں 19 دہشت گرد واصل جہنم، 3 فوجی جوان شہید. ڈی جی ایس پی آر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
خیبرپختونخوا میں دہشگردوں کے خلاف کارروائی میں 19 دہشت گرد واصل جہنم، 3 فوجی جوان شہید. ڈی جی ایس پی آر.ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 19 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق، یہ کارروائیاں 6 اور 7 جنوری کو خیبر پختونخواہ میں تین الگ الگ مقامات پر ہوئیں، جس کے نتیجے میں 19 عسکریت پسندوں کو واصل جہنم کر دیا
عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد، سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے متنی علاقے میں ایک آپریشن کیا، جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور اس کا خاتمہ کیا گیا، اس آپریشن میں آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔ ایک اور کامیاب آپریشن ضلع مہمند کے علاقے میں کاروائی عمل میں لائی گئی.، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ کیا، جس کے نتیجے میں 8 عسکریت پسند مارے گئے۔
ایک تیسری کارروائی ضلع کرک میں کی گئی، جہاں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا
آئی ایس پی آر کے بیان میں تین بہادر فوجیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے شدید فائرنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا: لانس حوالدار عباس علی (38) غذر، گلگت بلتستان، نیک محمد نذیر (37) سکردو، نائیک محمد عثمان (37) غذر، اور نائیک (37) اٹک، خیبر پختونخوا سے۔
ان فوجیوں نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ کسی بھی باقی ماندہ عسکریت پسندوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے خطے میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے مشن میں پرعزم ہیں، ان بہادر سپاہیوں کی قربانیوں سے امن اور سلامتی کے لیے قوم کے عزم کو تقویت ملی ۔
urdu news, terrorists killed in action against terrorists in Khyber Pakhtunkhwa,

ضلعی انتظامیہ استور نے پاک فوج کے تعاون سے تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

اسکردو سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کے بس کو شتیال ہربن ڈپو کے مقام پر حادثے کا شکار, متعدد افراد زخمی، زخمیوں‌ کی فہرست جاری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں