ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا.

urdu news, Terrorist arrested by Pakistan 15

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو 2021 کے افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو پکڑنے میں پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ میں اس عفریت کی گرفتاری میں مدد کرنے پر خاص طور پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مذید کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرکردہ دہشت گرد کو ابھی ابھی پکڑ لیا ہے۔ ایک امریکی خبر رساں ادارے Axios کے مطابق، پاکستان نے حال ہی میں CIA کی انٹیلی جنس پر کارروائی کی اور 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران مہلک “ایبی گیٹ بمباری” سے منسلک داعش کے ایک سینئر کمانڈر کو حراست میں لے لیا۔امریکی حکام نے تصدیق کی کہ افغانستان اور پاکستان میں سرگرم داعش کے ایک دھڑے کے رہنما محمد شریف اللہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 26 اگست 2021 کو ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، جس میں 13 امریکی فوجی اور تقریباً 170 افغان شہری ہلاک ہوئے۔اس معاملے کی براہ راست معلومات رکھنے والے ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ شریف اللہ جسے “جعفر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،اس کو حال ہی میں‌ پاکستانی انٹیلی جنس سروس نے حراست میں لینے کے بعد پاکستان سے امریکہ کے حوالے کیا ہے۔ شریف اللہ کی بدھ کو امریکہ آمد متوقع ہے، ان کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے ساتھ ہی ان کی سیل کھول دی جائے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا کہ ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کے دوران یہ خبر شیئر کی، لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
امریکی اٹارنی جنرل پام بوندی نے کہا کہ اس شخص کو، جس کی انہوں نے مزید شناخت نہیں کی، کو محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور سی آئی اے امریکی تحویل میں لے گا۔
urdu news, Terrorist arrested by Pakistan

رمدان باردڈ سے علماے کرام کی بے جا گرفتاری کو غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دیتے ہوے اس فعل کی شدید مذمت ، بلاجواز اور غیر قانونی طور پراداروں کی طرف سے تحویل میں لیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے . امامیہ و اسلامک سٹوڈنٹس شگر کراچی

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں