urdu news, Tahfiz-ul-Quran Center 0

شگر امریکن اسٹینڈرڈ پر قائم مومنہ چیمہ اسکول، سگلدو چھورکا شگر میں تحفیظُ القرآن سنٹر کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا۔
شگر امریکن اسٹینڈرڈ پر قائم مومنہ چیمہ اسکول، سگلدو چھورکا شگر میں تحفیظُ القرآن سنٹر کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کی مذہبی، سماجی اور تعلیمی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں والدین اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد معزز مہمانانِ گرامی چیئرپرسن مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن محترمہ طیبہ ضیاء چیمہ، شیخ زکاوت علی نصرالدین، مولوی قیوم شورش، مولانا مجیب الرحمٰن حبیب، شیخ زاکر حسین اور دیگر علماء کرام نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ قرآنِ مجید دنیا و آخرت دونوں کی نجات کا ذریعہ ہے، اور اس کی تعلیم و ترویج ہر مسلمان کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے میں دینی بیداری، اخلاقی تربیت اور روحانی اصلاح کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قرآنِ مجید کی تعلیمات اور تجوید ہماری حقیقی کامیابی کا ذریعہ ہیں، جبکہ ہمارا زوال انہی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو قرآن سے جوڑنا ہوگا، تاکہ ایک باشعور، بااخلاق اور باعمل معاشرہ تشکیل پا سکے۔ مقررین نے مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو علاقے کے لیے قابلِ تحسین اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، استحکامِ پاکستان اور ادارے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, Tahfiz-ul-Quran Center

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر امریکن اسٹینڈرڈ پر قائم مومنہ چیمہ اسکول، سگلدو چھورکا شگر میں تحفیظُ القرآن سنٹر کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں