urdu news, Surgery injured camel 0

سکھر میں تشدد سے زخمی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سکھر میں بااثر وڈیرے کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کے جبڑے کی کراچی میں سرجری کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے جبڑے کی سرجری کردی گئی ہے، لیکن اس کی پچھلی ٹانگ کچلی ہوئی تھی اور زخم کی وجہ سے انفیکشن ہو رہا تھا، لہٰذا متاثرہ ٹانگ بھی کاٹ دی گئی ہے۔
سارہ جہانگیر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پوری کوشش کی گئی کہ اونٹنی کا خون ضائع نہ ہو، اونٹنی کی مکمل صحت یابی کے لیے اب بھی طویل وقت درکار ہوگا۔ اونٹنی کی انفیکشن سے متاثرہ ٹانگ کاٹنے سے متعلق ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر نے کہا کہ اونٹنی کی ٹانگ کے لیے کسی حل کی اُمید میں ہیں۔ سارہ جہانگیر کا مزید کہنا تھا کہ اونٹنی کے ایکس ریز اور تصاویر مصنوعی اعضا بنانے والی کپمنی کو بھی بھیج رہے ہیں۔
urdu news, Surgery injured camel

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

سکھر میں تشدد سے زخمی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں