گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد (5 سی این نیوز ویب) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ گورنر نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف پوری امت مسلمہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں پر پانی، خوراک، ادویات و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی بند کرکے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے میں عالمی برادری اور ہیومین رائٹس کے ادارے ناکام رہے ہیں۔
گورنر سید مہدی شاہ نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سے فلسطینی بچے ،خواتین اور معصوم لوگوں کا قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی کو انتہائی افسوس ناک آمر قرار دیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں مزید بربادی اور انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے ضروری طبی امداد، خوراک اور دیگر سامان فوری طور پر پہنچایا جائے۔
Urdu news , strongly condemned the atrocities and massacres of Palestinians in Gaza