حکومت گلگت بلتستان، عوام کو اشیائے خوردنوش سرکاری نرخناموں خرید و فرخت نہ کرنے پر سخت قانونی کاروائیاں

حکومت گلگت بلتستان، عوام کو اشیائے خوردنوش سرکاری نرخناموں خرید و فرخت نہ کرنے پر سخت قانونی کاروائیاں
رپورٹ،5 سی این نیوز
گلگت AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل کے احکامات پر سیکٹر مجسٹریٹس کے گلگت شہر کے مارکیٹوں میں چھاپے، رمضان SOPs کی خلاف ورزی پر 04 افراد گرفتار، نرخنامہ کی خلاف ورزی پر2 دکانیں سیل جبکہ 2 دکانداروں کو جیل کی سزا دے دی، عوام کو اشیائے خوردنوش سرکاری نرخناموں خرید و فرخت نہ کرنے پر سخت قانونی کاروائیاں جاری رہیں گی ، کسی بھی تاجر و دکاندار کو خود ساختہ مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں۔ یہ باتیں جمعرات کے روز چھاپہ مار کاروائی کے موقع پر سیکٹر مجسٹریٹ عبدالروف نے میڈیا کے نمائندوں کے سوال وجواب کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جانب رمضان شکایات سیل میں شکایات کاآمد ثابت ہورہی ہیں۔ شکایات سیل کونٹرز پر روزہ داروں کی بڑی تعداد اپنی شکایات درج کرارہی ہیں، جس کے مطابق ہمیں کاروائیوں میں مدد گار ثابت ہورہی ہیں اسکے علاوہ واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر صارفین کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گرانفروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کامیابی سے جاری ہے۔ بعد ازاں ترجمان شہر ی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کی نشاندہی کریں، جہاں جہاں سے شکایات آرہی ہیں مجسٹریٹس کی سپردگی میں کریک ڈاون جاری ہے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دکانداروں کی سز اجیل ہوگی ترجمان نے واضح کیا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے خصوصی ہدایات پرچھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کے بنیادوں پر مارکیٹوں کا جائزہ لے رہے ہیں، جو بھی دکاندار یا تاجر خلاف ورزی کررہا ہے اسکے خلاف موقع پرکاروائی کرکے سز ا دی جارہی ہے،انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اور شکایات سیل کے زمہ داروں کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے قیادت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے
گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ میونسپل حدود میں قائم ہیلتھ سنٹرز مکمل فعالیت کیلئے کردار ادا کرے گی جہاں جہاں ادویات اور سٹاف کمی بیشی ہوگی اسکے حل کیلئے محکمہ صحت سے رابطہ کیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ گھر کی دہلیز پر صحت عامہ کی سہولیات یقینی بنائی جاسکے، گنجان آباد علاقوں میں قائم اے او ر سی کلاس ڈسپنسریوں میں فوری ضرورت کے تمام میڈیکل سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کونوداس اے کلاس ڈسپنسری کے دورے کے موقع پر کیا۔ انکا کہنا تھاکہ میونسپل حدود میں قائم تمام ٖڈسپنسریوں میں عملہ اور ادویات کی موجودگی ضلعی ہیلتھ ہیلتھ آفس کی اچھی کاوش ہے اور مزید بہتری کیلئے اقدامات کریں۔ دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے رجسٹر حاضری کا معائینہ کیا، ادویات کا سٹاک دیکھا اور ہدایات دیں کہ معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اچانک محلہ سطح پر صحت عامہ کے مسائل کے تدارک کیلئے ڈسپنریوں میں سٹاف اور ادویات کی موجودگی انتہائی لازم ہے بالخصوص رات کے اوقات میں میڈیکل سٹاف ڈسپنسری کا چکر لگایا کریں تاکہ کوئی بھی حادثاتی طور پر مریضوں کی ہسپتال آمد ہوسکتی ہے اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر کی آمد پر سٹاف نے استقبال کیا اور ڈسپنسری آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمعرات 04 اپریل 2024

شگر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی شگر آمد ، ممبر اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت راجہ اعظم خان کی عیادت کی
urdu news, Strict legal action for non-buying and selling food items at official price lists

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں