شگرضلعی انتظامیہ شگر کی رمضان المبارک انتظامات ، شگر کے مساجد، خانقاہوں، بازاروں و دیگر مختلف مقامات کی صفائی ستھرائی کا آغاز کردیا
شگرضلعی انتظامیہ شگر کی رمضان المبارک انتظامات ، شگر کے مساجد، خانقاہوں، بازاروں و دیگر مختلف مقامات کی صفائی ستھرائی کا آغاز کردیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرضلعی انتظامیہ شگر کی رمضان المبارک انتظامات کے سلسلے میں حمزہ مراد اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شگر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی شگر کے رضاکارملازمین نے شگر کے مساجد، خانقاہوں، بازاروں و دیگر مختلف مقامات کی صفائی ستھرائی کا آغاز کردیا۔ اس کےساتھ تمام کچرا دانوں سے کچرےجمع کر کے مخصوص مقام (IRCC) پر تلف کر دی۔ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شہر کی بہتر صفائی اور عبادات کی صفائی پر میونسپل کے رضاکار ملازمین کی کردار کو سراہا ۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شگر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی کے ملازمین جو بغیر تنخواہ و مراعات کے روزانہ کی بنیاد پر اپنی اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں ۔ انشاءاللہ ان کی یہ خدمات رائیگاں نہیں جائے گا بہت جلد ان کو اس کا صلہ مل جائے گا ضلعی انتظامیہ شگر ان ملازمین کی مستقلی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اور جلد تمام ملازمین کو اچھی خبر سننے کو ملیں گے۔ انہوں نے رضاکار ملازمین پر زور دیا کہ پورے ماہ رمضان میں شگر کے تمام عبادات گاہوں کی صفائی اور ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔
Urdu news, started cleaning markets and other different places of Shigar