شگر وادی شگر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم, ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں ڈپٹی کمشنر شگر نے پودالگاکر مہم آغاز کر دیا
شگر وادی شگر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم, ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں ڈپٹی کمشنر شگر نے پودالگاکر مہم آغاز کر دیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر وادی شگر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم زوروں سے جاری ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس پی شگر شیراحمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد رضا نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں پودالگاکر مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر کے آفس کے دیگر عملے بھی موجود تھے ۔ شجرکاری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شگر رہائش گاہ پر چیری کا پودا نصب کردیا جبکہ آفس میں چیڑ کا پودا نصب کردیا ۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا کہنا تھا کہ درخت لگانا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے۔۔ہمیں اپنے آنے والی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہمیشہ ماحول دوست اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
urdu news, Spring Plantation Campaign in Shigar Valley,