انچن کپ سیزن ون کے فائنل میں صادق سپورٹس کلب نے الڈینگ ڈیفنس کو ہراکر چمپئن بن گیا۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
فائنل کے مہمان خصوصی الڈینگ سنٹر سپورٹس کلب کے چئیرمین وزیر منور نے فائنل میں پہنچنے پہ الڈینگ ڈیفنس اور صادق سپورٹس کلب کو مبارکباد پیش کی۔ کھلاڑیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کا ہونا ضروری ہے۔ اس سٹریس فل ماحول میں الڈینگ انچن کلب نے بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے لوگوں کو تفریح کا موقع دیا۔ جو کہ لائق تحسین ہے۔
واضح رہے انچن کپ سیزن ون میں بلتستان بھر سے ٹوٹل 35 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ پورے ٹورنامنٹ میں بہت سے ینگسٹر پلئیرز ابھر کر سامنے آئے اور اپنے ٹیلنٹ کا جوہر دکھایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں الڈینگ ڈیفنس اور صادق سپورٹس کلب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور فائنل انہی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ بیت ہی سنسی خیز مقابلے کے بعد صادق سپورٹس کلب انچن کپ کے فاتح قرار پائے۔
اس ٹورنامنٹ میں مین آف دی سیریز الڈینگ ڈیفنس کے نیٹ مین شرافت اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ صادق سپورٹس کلب کے سینئر پلئیر محبوب قرار پائے۔
اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کرانے کے لیے کو پیک پینٹ، ٹریول اگین، مہدی ٹینٹ سروس، ٹارگٹ شوٹنگ کلب، دلبر ٹریڈرز، صادقین بیکری، پندوی بیکرز، آئی کیئر ، فورسیزن گیسٹ ہاوس نے تعاون کیا۔
ہم انتظامیہ تمام کلبوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ ساتھ ہی انچن کپ سیزن ون کے چمپئین بننے پہ صادق سپورٹس کلب کے پلئیر ز اور سپوٹران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پہ الڈینگ ڈیفنس کے پلئیرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
urdu news, sports news in urdu
مولانا حامد الحق زخموں کی تاب نا لا سکے، جاں بحق ہو گئے-