ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری، 355 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھیں، میچ دوبارہ شروع ہو گیا.
ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری، 355 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھیں، میچ دوبارہ شروع ہو گیا.
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ کا سلسلہ 328 رنز، 4 وکٹوں پر دوبارہ شروع ہوا۔ مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل 47 اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کا مجموعی سکور 355 رنز تک پہنچ چکا ہے۔
پہلے دن کا خلاصہ:
پہلے دن کے اختتام پر شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں نے پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت نے پاکستان کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز تک پہنچایا تھا.
اہم تفصلات ملاحظہ فرمائیں
– شان مسعود: 151 رنز، 13 چوکے، 2 چھکے
– عبداللہ شفیق: 102 رنز، 1 چھکا
– بابر اعظم: 30 رنز، ایل بی ڈبلیو آؤٹ
ٹاس کا فیصلہ:
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ وہ بڑے سکور کی کوشش کریں گے تاکہ ٹیم سیریز میں کامیابی حاصل کر سکے۔ دوسری جانب انگلش کپتان اولی پاپ نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
پاکستان کا سکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد
انگلینڈ کا سکواڈ:
اولی پاپ (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر، برائیڈن کارس
urdu-news-343 urdu news, sports news cricket news
پوری قوم 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کی 19ویں برسی منا رہی ہے۔ درد ناک واقع کو 19 سال گزر گئے.
اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر