وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا گلگت بلتستان کے عوام کیلئے صحت سہولت پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ انشورنس (UHI)کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو خصوصی مراسلہ
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا گلگت بلتستان کے عوام کیلئے صحت سہولت پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ انشورنس (UHI)کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو خصوصی مراسلہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے صحت سہولت پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ انشورنس (UHI)کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جس میں کہا ہے کہ فروری 2022 میں وفاقی حکومت نے صحت سہولت پروگرام کے تحت ہیلتھ انشورنس کی خدمات کو گلگت بلتستان تک وسعت دی جس سے گلگت بلتستان کے عوام نے سراہا اور کئی افراد جو اپنا علاج کرانے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے اس پروگرام سے مستفید ہوئے۔ 15 دسمبر 2023 کو اس اہم پروگرام کو گلگت بلتستان کیلئے معطل کیا گیا جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقے کے عوام مفت علاج کی سہولت سے محروم ہوگئے اور کئی نادار اور مستحق مریض آج بھی اپنا علاج معالجہ کرانے سے قاصر ہیں۔ لہٰذا گلگت بلتستان میں صحت سہولت پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ سروسز کی خدمات کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقے کے عوام بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا علاج معالجہ مفت کرواسکیں۔
قرارداد کی منظور ی! پروفیسر قیصر عباس!
urdu news, Special letter from Chief Minister Gilgit-Baltistan to the Prime Minister of Pakistan for re-establishment of Universal Health Insurance