روندو میں ٹیوٹا گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر روندو حسین بٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 اور سول ہسپتال کی ایمبولینس موقع پر روانہ کر دی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
روندو میں ٹیوٹا گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر روندو حسین بٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 اور سول ہسپتال کی ایمبولینس موقع پر روانہ کر دی۔
سبسر روندو میں ٹیوٹا گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر روندو حسین بٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 اور سول ہسپتال کی ایمبولینس موقع پر روانہ کر دی۔ سول ہسپتال روندو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خود جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئے تاکہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر سکیں۔
اب تک کے تفصلات کے مطابق سبسر کے مقام پر ایک گاڑی (ٹیوٹا) کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. صفدر ولد ابراہیم، عمر 35 سال، ساکن سبسر
2. شاہ محمد ولد شیر احمد، عمر 45 سال، ساکن سبسر
3. افتخار المعارف مقپون ولد دمیس، عمر 50 سال، ساکن ستک
حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو سول ہسپتال تھوار منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ریفر کر کے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو روانہ کر دیا گیا ہے
urdu news, skardu road accident
اسلام آباد ہائیکورٹ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
کرکٹ نیوز، 128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ پاکستان مشکل میں!