سکردو بین الاقوامی یونیورسٹی داخلہ و اسکالرشپ آگاہی سیشن 2025 کا شاندار انعقاد, طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت، ماہرینِ تعلیم کی رہنمائی بلتی کھر اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا قابلِ تحسین اقدام قرار
سکردو بین الاقوامی یونیورسٹی داخلہ و اسکالرشپ آگاہی سیشن 2025 کا شاندار انعقاد, طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت، ماہرینِ تعلیم کی رہنمائی بلتی کھر اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا قابلِ تحسین اقدام , بلتی کھر اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ہفتہ، 4 اکتوبر کو ’’بین الاقوامی یونیورسٹی داخلہ و اسکالرشپ آگاہی سیشن 2025 کامیابی کے ساتھ آن لائن منعقد ہوا۔ دو گھنٹے طویل اس سیشن میں پاکستان بھر، بالخصوص گلگت بلتستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی. ایسے علمی سیشنز نوجوانوں کو عالمی سطح پر تعلیم کے مواقع سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مقررین کا اظہارِ خیال اس موقع پر ممتاز ماہرینِ تعلیم نے طلبہ کو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم، داخلہ کے مراحل، اسکالرشپ کے مواقع، ویزا اور دستاویزات کی تیاری، رہائش اور صحت کی سہولیات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ مقررین میں امجد علی (پی ایچ ڈی، گریجویٹ ریسرچ اِن مالیکیولر میڈیسن)، انجینئر سلیم رضا (ماسٹرز، مکینیکل ڈیزائن انجینئرنگ) اور محمد صادق (ماسٹرز، انرجی اینڈ میٹیریلز انجینئرنگ) شامل تھے
شرکاء نے اس پروگرام کو نہایت معلوماتی، رہنمائی سے بھرپور اور وقت کی ضرورت قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ یہ سیشن نوجوانوں کے تعلیمی فیصلوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں سنگِ میل ثابت ہوگا.بلتی کھر اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے نمائندوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی اس نوعیت کے پروگرامز جاری رکھیں گے تاکہ بلتستان کے طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر تعلیم و تحقیق کے مواقع حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے
urdu news, Skardu International University Admission and Scholarship