اسکردو ، العباس سکاؤٹس، مجسٹریٹس اور دیگر آفیسران کے ہمراہ یوم علی علیہ السلام کے جلوس روٹس کا دورہ

اسکردو ، العباس سکاؤٹس، مجسٹریٹس اور دیگر آفیسران کے ہمراہ یوم علی علیہ السلام کے جلوس روٹس کا دورہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر سکردو کا سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس سکردو، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ایکسیئن برقیات، چیف العباس سکاؤٹس، مجسٹریٹس اور دیگر آفیسران کے ہمراہ یوم علی علیہ السلام کے جلوس روٹس کا دورہ : سکیورٹی، بجلی اور دیگر انتظامات کا جائزہ۔
ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے ایس ایس پی سکردو محمد اسحاق، اسسٹنٹ کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عامر تحسین، ایکسیئن برقیات محمد یونس، چیف العباس سکاؤٹس، انچارج ڈی ایس بی، ایس ایچ او سٹی، مجسٹریٹ، ایس ڈی اے حکام اور دیگر آفیسران کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے قتل گاہ شریف تک دورہ کیا۔ اور وہاں مجالس منتظمین اور عمائدین سے ملاقات کیں۔ ملاقات کے دورے منتظمیہ کمیٹی نے سکیورٹی، بجلی، صفائی ستھرائی، تبرکات اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے کہا کہ ضلع سکردو کے تمام امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ جلوس کے تمام راستوں کو صاف ستھرا اور تعمیراتی چیزوں سے خالی کیا جائے گا۔ جلوس کے راستے میں موجود تمام گیس سلینڈر اور اسلحے کی دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔ نیز غیر مقامی افراد پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔ دورہ کے دوران انہوں نے جلوس روٹس اور امام بارگاہ کے اطراف میں موجود خراب سٹریٹ لائٹس کے حوالے سے موقع پر موجود ایکسیئن برقیات کو ہدایات دی کہ دو دنوں کے اندر تمام سٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جائے اور امام بارگاہ کے اطراف میں عزاداروں اور خواتین کے گزرنے والے گلیوں میں اضافی لائٹس کا بندوست کیا جائے

urdu news, Skardu, Al-Abbas Scouts, Magistrates and other officers visited the procession routes of Yum Ali A.S

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں