شگر ، کولڈ ڈزٹ منفرد سرد صحرا سرفہ رنگاہ جیب ریلی کا افتتاحی تقریب آج ہو گی ڈی سی شگر
شگر ، کولڈ ڈزٹ منفرد سرد صحرا سرفہ رنگاہ جیب ریلی کا افتتاحی تقریب آج ہو گی ڈی سی شگر
urdu news, Shigar, Cold desert
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر دنیا کے منفرد سرد صحرا سرفہ رنگا پر منعقد ہونے والی کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز آج ہو گا،اس حوالے سےافتتاحی تقریب کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرفہ رنگا سکاؤنٹنگ پہلی بار مقامی کمیونٹی کو اونر شپ دینے جارہی ہے،اس اہم ایونٹ کے بدولت سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم نے کولڈ ڈیزرٹ ریلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی،جو گلگت بلتستان اور خاص طور پر بلتستان ڈویژن کے سافٹ امیج کو اجاگر کرتی ہے۔انہوں نے مذید کہا ہر سال متعدد سیاح اس ایونٹ کے بدولت شگر کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے سیاحت کی صنعت کو فروغ ملتا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اور بلتستان کی انتظامیہ نے اس میگا ایونٹ کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لٸے بہترین انتظامات کیئے ہیں اور کولڈ ڈیزرٹ ریلی میں نیشنل اور لوکل ریسرز حصہ لے رہے ہیں، کھیلوں کی تقریبات، ثقافتی کھانوں کے سٹالز لگائے جائنگے جو کہ ایک ہولیسٹک ایونٹ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ایونٹ کس طرح مقامی کمیونٹی کی معیشت کو مذید بہتر کر سکتا۔ انہوں نے بلتستان کے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات دیتے ہوۓ کہا کہ ایونٹ کی کامیابی کے لٸے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کررہے ہیں۔ اس تقریب کے لیے کمیونٹی کے مقامی اسکاؤنٹس کو خصوصی طور پر تربیت دی گئی سرفہ رنگا سکاؤنٹنگ پہلی بار مقامی کمیونٹی کو اونر شپ دینے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ک سیکیورٹی کے انتظامات کو مذید بہتر بنانے کے لٸے آج سے ہی پولیس کو متحرک کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ریلی کے حوالے سے انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ افتتاحی تقریب کل 6 اکتوبر کو ہو گی۔ ذیزرٹ کے اطراف مختص پارکنگ ایریاز بنائے گئے ہیں۔ عام عوام کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت ہو گی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان بھر کے تمام قومی وبین القوامی مہمانوں کو ایونٹ میں مدعو کیا۔ جی بی بینڈز، اسکاؤٹس، بلتی ڈرامہ کے پرفارمرز مختلف معذور افراد بھی ایونٹ میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرینگے۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں اور سیاحوں سے ایونٹ کے دوران ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کی اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ انتظامیہ بھی ماحول کو پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ اس سال کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا تھیم “تھرلس ود گرین ہارٹ” Thrills with Green heart رکھا گیا ہے، اس ضمن میں پنڈال کی صفائی کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔پریس کانفرنس میں ڈپٹی ڈاٸریکٹر محکمہ سیاحت، محکمہ اطلاعات کی انفارمیشن آفیسر، اے سی گمبہ، اے ڈی سوشل ویلفیئر اور میڈیا کے نماٸندوں نے شرکت کی۔
urdu news, Shigar, Cold desert Unique Sard Desert Sarfa Rangah jeep Rally opening ceremony to be held tomorrow DC Shigar