غذر،سیشن کورٹ گاہکوچ میں ایک اور قتل میں ملوث مجرم کو سزا موت سنا دیا جرم ثابت ہونے پر جج سیشن کورٹ گاہکوچ امیر حمزہ نے ملزم سردار ایوب کو سزائے موت کی سزا سنا دی
غذر،سیشن کورٹ گاہکوچ میں ایک اور قتل میں ملوث مجرم کو سزا موت سنا دیا جرم ثابت ہونے پر جج سیشن کورٹ گاہکوچ امیر حمزہ نے ملزم سردار ایوب کو سزائے موت کی سزا سنا دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم سردار ایوب ولد حیوان ساکنہ بتھریت نے سال 2021 میں گوپس بازار میں اسلحے کا استعمال کرکے مسمی اسلام الدین ولد قیموس ساکنہ بھتی بھتریت کو قتل کیا تھا
جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ گوپس میں دفعہ 302 کے تحت پرچہ درج کیا گیا تھا
وقوعہ کے بعد ملزم عرصہ 7/8 مہینے تک مفرور رہا تھا
اور سال 2022 میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا تھا ، عدالت نے مقدمے کا ٹرائل تمام قانونی تقاضے پورے کرکے مکمل کیا اور بحث سننے کے بعد آج جرم ثابت ہونے کے بعد مجرم سردار ایوب کو سزائے موت دی گئی اور ساتھ ہی مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ بھی لگادیا ، ملزم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو سال قید بھی دی گئی اور 30 چور پستول کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا
urdu news, sentenced another criminal involved in murder to death After being found guilty,