ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس، ے لمسہ سے لیکر برالدو، باشہ تک کے تمام حساس نالوں اور دریائی کٹاو سے متاثرہ جگہوں کا جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس، ے لمسہ سے لیکر برالدو، باشہ تک کے تمام حساس نالوں اور دریائی کٹاو سے متاثرہ جگہوں کا جائزہ لیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں شگر سے منتخب ممبر اسمبلی و وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ واٹر منیجمنٹ اینڈ ایریگیشن شگر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے شگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ واٹر منیجمنٹ اینڈ ایریگیشن کی زیرنگرانی منظور ہونے والے فلڈ پروٹیکشن سٹرکچر پروجیکٹ کے لئے جگہوں کی نشاندہی کے لئے مشاورت کیا گیا جس کے لئے لمسہ سے لیکر برالدو، باشہ تک کے تمام حساس نالوں اور دریائی کٹاو سے متاثرہ جگہوں کا جائزہ لیا گیا۔ اور بند کی تعمیر کے لئے ضروری اور موزوں جگہوں کی نشاندہی کی گئی تاکہ کٹاؤ سے یہاں کے عوام کی زمینوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کو روکا جا سکے۔ میٹنگ میں واٹر منیجمنٹ اینڈ ایریگیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایت کی گئی کہ ان حفاظتی بند کے لئے جو کنسلٹنٹ ادارہ کام کر رہی ہے سے مل کر موزوں جگہوں کا انتخاب کیا جائے ڈرائینگ اور ڈیزائن تیار ہونے پر کمیٹی کو بریف کیا جائے تاکہ ڈیزائن فائنل کرنے سے پہلے اس میں اگر کوئی نقص یا خامی رہ گئی ہے تو اسے دور کیا جاسکے اور ہر ممکن مظبوط بند کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکے۔
urdu news, sensitive drains and places affected by river erosion
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر