شعبہ کمپیوٹر سائنس کے بورڈ آف اسٹیڈیز کی دوسری اہم میٹنگ
شعبہ کمپیوٹر سائنس کے بورڈ آف اسٹیڈیز کی دوسری اہم میٹنگ
Urdu news, Second important meeting of Board of Studies of Department of Computer Science
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
میٹنگ میں ایم فل/ایم ایس پروگرام کی منظوری کے لیے سفارشات مرتب کی گئی، بی ایس میں دو نئے پروگرامز کے اضافے کی سفارشات بھی تیار کر لی گئی
ڈین نیچرل سائنس، صدر شعبہ، فیکلٹی ممبرز اور بیرونی ممبران کی شرکت، شعبہ سے متعلق اہم اُمور کے فیصلے
سکردو(پ ر)شعبہ کمپیوٹر سائنس بلتستان یونیورسٹی کے بورڈ آف اسٹیڈیز کی دوسری اہم میٹنگ کانفرنس ہال حسین آباد میں ہوئی۔ میٹنگ میں ڈین نیچرل سائنس پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر جواد عثمان، اور فیکلٹی ممبرز شریک ہوئے جبکہ ماہرِ مضمون کی حیثیت سے نسٹ یونیورسٹی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر نے شرکت کی۔میٹنگ میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کی مزید بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اب تک کی پیش رفت کو قابلِ اطمینان قرار دیا گیا۔ میٹنگ میں موجود ممبران نے قرار دیا کہ شعبہ کمپیوٹر سائنس نے محدود وسائل کے باوجود بڑے مسائل حل کرنے کا ہدف پورا کرلیا ہے۔ بورڈ آف اسٹیڈیز کے ممبران نے ایم فل/ایم ایس پروگرام کی منظوری کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی جبکہ بی ایس سطح کے دو نئے پروگرامز سافٹ ویئر انجینئرنگ اور آئی ٹی کی بھی منظوری کے لیے سفارشات تیار کر لیں ۔دریں اثنا ایم فل/ ایم ایس پروگرام کی منظوری اور بی ایس کے دو نئے پروگرامز کی منظوری کے لیے سفارشات مرتب کرنے پر ڈین نیچرل سائنس پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے شعبہ ہذا کے صدر کی تعریف کی اور توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ بورڈ آف اسٹیڈیز کی میٹنگ میں مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکورٹی جیسے پروگرامز کی منظوری کےلئے بھی سفارشات مرتب کر لی جائی گی