شگر متنازعہ حیثیت کے حامل عوام کا عالمی قوانین کے مطابق گندم سمیت بہت سے ضروری اشیاء پر سبسڈی عوام کا حق ہے چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی شگر
شگر متنازعہ حیثیت کے حامل عوام کا عالمی قوانین کے مطابق گندم سمیت بہت سے ضروری اشیاء پر سبسڈی عوام کا حق ہے چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی شگر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
مکمل حقوق کی بات بہت دور۔بلتستان ریجن کو ایک ایم آر آئی مشین کی سہولت بھی میسر نہیں۔مریض شدت مرض میں بھی گلگت جانے پر مجبور ۔چند دنوں سے ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف کے ہرتال غریب عوام پریشان و سرگردان ہوگیے اپر سے گندم سبسڈی پر شب خون مار کر بے حال عوام کو بھوک سے مارنے کا ارادہ کرنا ریاستی نظام کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ متنازعہ حیثیت کے حامل عوام کا عالمی قوانین کے مطابق گندم سمیت بہت سے ضروری اشیاء پر سبسڈی عوام کا حق ہے ۔گلگت بلتستان وفاق کو پانی ۔پہاڑ ۔ سیاحت اور معدنیات کے مد میں بہت سارے سہولیات اور انعامات دے رہے ہیں اسکے باوجود اس خطے کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرنا ہمارے لیے قابلِ قبول نہیں ہے ہم اپنے خلاف ہونے والے تمام غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف بھر پور احتجاج اور چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں ۔
ذکاوت علی نصرالدین
چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی شگر
urdu news, right of the people to receive subsidies on many essential commodities including wheat.