ڈھائی سو بیڈ ہسپتال سکردو میں سکیل ایک سے سات تک کے ملازمتوں میں متعلقہ یونین کے بے روزگار نوجوانوں کا حق ہیں . شریف اخوندذادہ
ڈھائی سو بیڈ ہسپتال سکردو میں سکیل ایک سے سات تک کے ملازمتوں میں متعلقہ یونین کے بے روزگار نوجوانوں کا حق ہیں . شریف اخوندذادہ
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
ڈھائی سو بیڈ ہسپتال سکردو میں سکیل ایک سے سات تک کے ملازمتوں میں متعلقہ یونین کے بے روزگار نوجوانوں کا حق ہیں اگر اس میں کسی نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے یاکرنے کی کوشش کی تو اس فعل کا بھر پور مذمت اور احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار تقی آخونزادہ رہنما تحریک انصاف نے یونین کونسل شگری کالان اور گردنواح کے نوجوانوں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،تقی آخونزادہ نے اس موقع پر نوجوانوں سے کہاہے کہ ہسپتال کے تعمیراتی ذمہ داروں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ انصاف اور مروجہ اصولوں اور ضوابط کو پامال کرتے ہوئے چور دروازے سے مبینہ بھرتی کرے ۔تقی آخونزادہ نے مزید کہا ہے کہ ڈائی سو بیڈ ہسپتال عمران خان کا تحفہ ہے اور یہ خالصتاً وفاقی پروجیکٹ ہے لہذا میں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ اور وازات امور کشمیر سے مطالبہ کرتاہوں کہ اس اہم پروجیکٹ کو احسن طریقے سے مکمل کرانے کے لئے خصوصی توجہ دے اور گلگت بلتستان میں بلا معاوضے زمین فراہم کرنے والے علاقوں کے نوجوانوں کو چھوٹی ملازمتیں دی جائے لہذا ہسپتال کو زمیں دینے کے وجہ سے متاثرین کے دادرسی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔تقی آخونزادہ نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور چیف سیکریٹری سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ہسپتال کے معاملات میں دلچسپی لے کر اصلاح احوال کے لئے آگے قدم بڑھائے ورنہ پروجیکٹ متاثر ہونے قوی امکان ہے ۔
Urdu news, respective union in jobs