بلتستان میں یاک فائبر کی آباد کاری اور طبیعی کیمیکل خصوصیات کا اندازہ: ایک تحقیقاتی تھیسیس ڈیفنس
بلتستان میں یاک فائبر کی آباد کاری اور طبیعی کیمیکل خصوصیات کا اندازہ: ایک تحقیقاتی تھیسیس ڈیفنس
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
بلتستان میں یاک فائبر کی آباد کاری اور اس کے طبیعی کیمیکل خصوصیات کا تجزیہ کرنے والے ایم ایس ذوالوجی کے طالب علم شکور علی نے ایک منفرد تحقیقاتی پروجیکٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔ تحقیق کے حوالے سے اُنہوں نے بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مختلف علاقوں میں موجود یاک فائبر کے طبیعی خصوصیات اور اس کی آباد کاری کے ممکنہ طریقوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر غلام رضا کی سپروائزری میں، شکور علی نے اس پروجیکٹ پر کام کیا۔ یہ تحقیقاتی پروجیکٹ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جو یاک فائبر کے بارے میں مزید علمی معلومات فراہم کرے گا، ساتھ ہی بلتستان میں اس کی آباد کاری کے ممکنہ طریقہ کار کو بھی سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ تھیسیس کے دفاع میں پاکستان کی علاوہ بیرونی ممالک کے محققین نے بھی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
گلگت: انصاف یوتھ ونگ ریلی پر پولیس کریک ڈاؤن انتہائی شرمناک عمل ہے سابق ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان
urdu news, research thesis, Evaluation of settlement and physicochemical properties of yak fiber in Baltistan