شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کے جنرل سیکرٹری خادم دلشاد نے جنرل سیکریٹری اور پارثی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ، پارٹی کے لیے مجھ سے بڑھ کر قربانیاں دینے والا کوئی نہیں خادم حسین دلشاد

Urdu news, PTI shigar GS resigned

شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کے جنرل سیکرٹری خادم دلشاد نے جنرل سیکریٹری اور پارثی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ، پارٹی کے لیے مجھ سے بڑھ کر قربانیاں دینے والا کوئی نہیں خادم حسین دلشاد
شگر (عابد شگری) پاکستان تحریک انصاف شگر کے جنرل سیکرٹری خادم دلشاد نے جنرل سیکریٹری اور پارثی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ۔شگر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے اختیار کی تھی تاہم پارٹی ہی کی وجہ سے ملک کی سالمیت خطرے سے دوچار ہوئی تو شہدا کے بھائی ہونے کے ناطے اس پارٹی میں رہنے کا کو ئی جواز باقی نہیں رہتا اس لیےاج سے باقاعدہ طور پر پارٹی رکنیت اور جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں اج سے میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق اور واستہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے سانحے نے ملک و قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اور مزید اس پارٹی کے ساتھ چلنا میرے لیے محال ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے مجھ سے بڑھ کر قربانیاں دینے والا کوئی نہیں تھا تاہم خالد خورشید کو وزارت اعلیٰ کا قلمدان ملنے کے بعد انہوں نے سب کچھ بھلا دیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے پہلے میں تحریک انصاف کو سب سے ذیادہ ملک کی خیر خواہ پارٹی سمجھتا تھا اور امیدوں کا مرکز گردانتے تھے تاہم 9 مئی کے سانحے نے ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا اور دلبرداشتہ ہوکر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہدا کے بھائی ہونے کے ناطے میرے لیےاس پارٹی میں رہنے کے لئے جگہ نہیں تھا کیونکہ پی ٹی ائی نے سرکاری املاک کے ساتھ ساتھ شہدا کے یادگاروں کو بھی نہیں بخشا لہذا اس پارٹی میں مزید رہنا شہدا کے ساتھ غداری کے سوا کچھ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں ہم پاک فوج کو خراج تحسین اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شگر میں حسن۔شگری ایڈوکیٹ کے سوا کوئی بھی مخلص کھلاڑی موجود نہیں ہے کیونکہ پارٹی کی کرتوتوں کی وجہ ایک ایک کرکے چھوڑ رہے ہیں راجا اعظم خان کے پارٹی کے حوالے سے پوچھے گیے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ راجا اعظم خان میرے لیے محترم ضرور ہے مگر میں یہ کہنے پر حق بجانب ہوں کہ راجا صاحب نے صرف پی ٹی ائی نہیں چھوڑی بلکہ اب تک 9 سے دس پارٹیاں۔چھوڑ چکے ہیں پتہ نہیں اب کتنے چھوڑیں گے اور جوائن کریں گے یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے

گلگت: انصاف یوتھ ونگ ریلی پر پولیس کریک ڈاؤن انتہائی شرمناک عمل ہے سابق ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان

پاکستان کا ورلڈ پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ،

استور، سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جاۓ اور دفتری امور کے علاوہ عوامی کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیے جائیں . ڈپٹی کمشنر استور

Urdu news, PTI shigar GS resigned

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں